صدر ایردوان کی طرف سے صدر الفا کونڈے کو تحفہ کی گئیں بسیں ٹریفک میں آ گئیں

صدر رجب طیب ایردوان  کی طرف سے جمہوریہ گنی کے صدر الفا کونڈے کو ان کی سالگرہ کی مناسبت سے تحفتاً پیش کی گئی بسوں نے دارالحکومت کوناکری میں خدمات کا آغاز کر دیا

1026144
صدر ایردوان کی طرف سے صدر الفا کونڈے کو تحفہ کی گئیں بسیں ٹریفک میں آ گئیں

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان  کی طرف سے مارچ 2016 کے دورہ جمہوریہ گنی کے دوران اپنے ہم منصب  الفا کونڈے کو ان کی سالگرہ کی مناسبت سے تحفتاً پیش کی گئی بسوں نے دارالحکومت کوناکری میں خدمات کا آغاز کر دیا ہے۔

صدر ایردوان کے حکم پر استنبول بلدیہ اور ترکی کی تعاون و ترقی تنظیم TİKA کے وسیلے سے جنوری 2017 کو گنی کے حکام کو  تحفہ کی گئی 50 بسوں کے ایک حصے نے کام کا آغاز کر دیا ہے جبکہ باقی  بسیں بھی جلد ہی ٹریفک میں آ جائیں گی۔

کوناکری میں ترکی کے سفیر نور سامان نے موضوع  سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یہ اقدام دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کو مضبوط بنائے گا اور مستقبل میں زیادہ وسیع منصوبوں کی راہ ہموار کرے گا۔

اطلاع کے مطابق گنی میں رسل و رسائل کا ذریعہ موٹر سائیکل اور ٹیکسیاں ہیں ایسے حالات میں ترکی کی طرف سے تحفہ کی گئیں بلدیہ بسیں اجتماعی رسل و رسائل میں اہم کردار ادا کریں گی۔



متعللقہ خبریں