شمالی عراق میں ترک عسکری کاروائی، دہشت گردوں کا ایک سرغنہ ہلاک

ضلعی سیکورٹی ڈائریکٹریٹ کی ٹیم، دہشت گرد تنظیم PKK/KCK  کی کاروائیوں   کا تعین کرتے ہوئے ان کا سد باب کرنے کے  امور  کو احسن طریقے سے سر انجام دے رہی ہے

1002263
شمالی عراق میں ترک عسکری کاروائی، دہشت گردوں کا ایک سرغنہ ہلاک

شمالی عراق میں  فوجی آپریشنز میں مطلوبہ دہشت گردوں کی فہرست میں گرے کیٹیگری میں شامل احمد تاشچی  اور دیگر 5 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

دفترِ گورنر سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ضلعی سیکورٹی ڈائریکٹریٹ کی ٹیم، دہشت گرد تنظیم PKK/KCK  کی کاروائیوں   کا تعین کرتے ہوئے ان کا سد باب کرنے کے  امور  کو احسن طریقے سے سر انجام دے رہی ہے۔

اس دائرہ کار میں  ترک فوجی دستوں نے شمالی عراق کے  علاقوں ہاکُرک اور قانی راش میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں  پر ایک کاروائی کی۔

کاروائی میں تحصیل شمدینلی میں مقامی عوام پر دبا ؤ ڈالنے  والا    دہشت گرد احمد تاشچی  جو کہ وزارت داخلہ کی جانب سے بھی مطلوب  تھا   ڈراؤن حملے میں ہلاک  ہو گیا۔

 



متعللقہ خبریں