آج ترکی میں شب قدرمذہبی جوش و خروش اور عقیدت سے منائی جا رہی ہے

اسلامی عقیدے کے مطابق شبِ قدر حضرت جبرائیل کی وساطت سے دین اسلام کے پیغمبر حضرت محمد ﷺ پر وحی کے ذریعے قرآنِ کریم کے نزول کی رات ہے۔ لاکھوں فرزندان توحید آج   نماز عشا ء کے ساتھ ہی مساجد میں  موجود رہیں گے

989495
آج ترکی میں شب قدرمذہبی جوش و خروش اور عقیدت  سے منائی جا رہی ہے

آج ترکی میں ماہ صیام کی 27 ویں رات یعنی شب قدر ہے۔
قرآن ِ کریم میں "ایک ہزار مہینوں سے افضل" ہونے کا ذکر آنے والی شب ِ قدر کو آج رات منایا جائیگا۔ 
اسلامی عقیدے کے مطابق شبِ قدر حضرت جبرائیل کی وساطت سے دین اسلام کے پیغمبر حضرت محمد ﷺ پر وحی کے ذریعے قرآنِ کریم کے نزول کی رات ہے۔
لاکھوں فرزندان توحید آج   نماز عشا ء کے ساتھ ہی مساجد میں  موجود رہیں گے۔بچوں بڑوں اور خواتین سمیت تمام لوگ قرب الہی  حاصل کرنے کے لئے خصوصی عبادات میں مصروف  رہیں گے اور اپنی مغفرت اور بخشش کے ساتھ ساتھ ملکی ترقی اور خوشحالی  سمیت امت مسلمہ بھلائی کے لئے بھی دعائیں مانگیں گے۔

علاوہ ازیں  مساجد میں نماز تراویح کے دوران ختم قرآن بھی صلوۃالتسبیح کا خصوصی اہتمام بھی کیا  جائے گا۔

 علمائے کرام شب قدر کی مناسبت سے خصوصی دروس اور خطابات میں شب قدر کی فضیلت اور اس کے تقاضوں کے حوالے سے مسلمانوں کی ذمہ داریوں سے آگاہی کے بارے میں  قرآن و سنت کی روشنی میں وعظ  بھی دیں گے۔

قرآنِ کریم کے نزول کے آغاز کی رات اور آسمانوں کے دورازے کھلنے اور دعاوں کے قبول ہونے کی رات کے طور پر قبول کیا جاتا ہے۔ 



متعللقہ خبریں