انسداددہشتگردی کامعاملہ ہوتومغرب دوہرامعیاراپنا لیتا ہے: وزیر داخلہ

پیرس میں    انسداد دہشتگردی    کی عالمی کانفرنس کے دوران ترک وزیر داخلہ  سلیمان سوئیلو نے  انسداد دہشتگردی کے معاملے میں مغربی ممالک  کے دوہرے معیار پرتنقید کی

959686
انسداددہشتگردی کامعاملہ ہوتومغرب دوہرامعیاراپنا لیتا ہے: وزیر داخلہ

 وزیر داخلہ  سلیمان سوئیلو نے  انسداد دہشتگردی کے معاملے میں مغربی ممالک  کے دوہرے معیار  پر  تنقید کی ۔

 پیرس میں    انسداد دہشتگردی    کی عالمی کانفرنس       منعقد ہو رہی ہے  جس میں 70 ممالک  اور 20 عالمی تنظیموں کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔

کانفرنس کے اہم موضوعات میں داعش اور القائدہ  جیسی تنظیموں  کی مالی  امداد  کے راستے مسدود کرنا شامل ہے ۔

اس کانفرنس میں ترکی کی نمائندگی وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو اور وزیر خزانہ  ناجی اعبال کر رہے ہیں۔

  کانفرنس سے خطاب کے دوران    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ  مغربی دنیا کا انسداد دہشت گردی کے حوالے سے موقف  قابل تشویش ہے  جہاں  دہشتگردوں کے درمیان امتیاز   روا رکھنا  معمول بن چکا ہے علاوہ ازیں  یہ ممالک داعش اور القائدہ  پر تو بات کرتے ہیں مگر پی کےکے  اور گولن جیسی خطرناک  تنظیموں پر خاموش ہو جاتے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں