برصیا پہاڑ کو دہشت گرد تنظیم کے قبضے سے چھڑا لیا گیا

ترک مسلح افواج اور آزاد شامی فوج نے شاخِ زیتون آپریشن کے دائرہ کار میں عفرین کے شمال مشرق میں اسٹریٹجک اہمیت کے حامل برصیا پہاڑ کا کنٹرول سنبھال لیا

898776
برصیا پہاڑ کو دہشت گرد تنظیم کے قبضے سے چھڑا لیا گیا

ترک مسلح افواج اور آزاد شامی فوج نے شاخِ زیتون آپریشن کے دائرہ کار میں عفرین کے شمال مشرق میں اسٹریٹجک اہمیت کے حامل برصیا پہاڑ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

اطلاع کے مطابق ترک مسلح افواج اور آزاد شامی فوج نے صبح کے وقت عفرین کے مشرقی علاقے عفرین میں دہشت گرد تنظیم PYD/PKK کے زیر قبضہ برصیا پہاڑ  کے لئے آپریشن کا آغاز کر دیا تھا اور فیلڈ میں موجود اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے رپورٹر کے مطابق  برصیا پہاڑ کو دہشت گرد تنظیم کے قبضے سے چھڑا لیا گیا ہے۔

دہشت گرد تنظیم، برصیا پہاڑ کے ترکی کے ضلع کیلیس کے مرکز  کی طرف کے پہلو اور مخالفین کے زیر کنٹرول علاقے عزیز کے پہلو  کی وجہ سے ان علاقوں کے عوام پر پہاڑ سے مارٹر، توپ اور میزائل فائر کر رہی تھی۔

شاخِ زیتون آپریشن کے 9 وے دن برصیا پہاڑ، عفرین  کے 5 قصبوں، 13 دیہاتوں، رہائشی علاقوں  اور پہاڑیوں سمیت کُل 18 مقامات کو دہشت گرد تنظیم کے قبضے سے چھڑا لیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں