صدر رجب طیب ایردوان کا امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی کیساتھ  ٹیلیفونک رابطہ

صدر رجب طیب ایردوان  نے امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی کیساتھ  ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران انھیں عفرین میں شروع کردہ شاخ ِ زیتون فوجی کاروائی کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔

896684

 صدارتی ذرائع کے مطابق صدر ایردوان نے امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی پر یہ واضح کیا کہ  ترکی نے اپنی  علاقائی  سلامتی کے تحفظ کے لیے جو کاروائی شروع کی ہے وہ شام کے سیاسی اتحاد ،علاقائی سالمیت اور علاقے میں امن و امان کے قیام   کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔فوجی کاروائی کے دوران انسانی پہلوؤں کو اہمیت دی گئی ہے اور سول عوام کو نقصان نہ پہنچانے کے لیے ہر ممکنہ تدابیر اختیار کی گئی ہیں ۔

امیر قطرالثانی  نے بھی اس بات کی یقین دھانی کروائی کہ قطر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جدوجہد کے معاملے میں ترکی کے ساتھ ہے ۔  دونوں سربراہان نے دو طرفہ تعلقات کو  ہر شعبے میں فروغ دینے  کے معاملے میں ایک بار پھر  پورے عزم کا اظہار کیا ۔

متعللقہ خبریں