لیبیا یرغمال تین ترکوں کی بازیابی کے لیے بھرپور کوششیں صرف کرئے : وزیر اعظم بن علی یلدرم

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے لیبیا کی وزرائی کونسل کے سربراہ فیاض مصطفیٰ السراج کیساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے ان سے یرغمال بنائے جانے والے تین ترکوں کو جلد از جلد بازیاب کروانے کے لیے کہا ہے ۔

840858

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے امید ظاہر کی کہ یرغمال بنائے جانے والے ترکوں کی بازیابی  کے لیے لیبیا ہر ممکنہ کوششیں صرف کرئے گا  اور حکومت ترکی اس سلسلے میں آپ کی ہر طرح کی امداد  کرنے کے لیے تیار ہے ۔ انھوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ترکی لیبیا کی تقسیم کے خاتمے،امن و استحکام کے قیام  اور باہمی اتحاد   کا متمنی ہے  اور وہ اس دائرہ کار میں اقوام متحدہ کی طرف سے اعلان کردہ نئے  روڈ میپ کی بھر پور حمایت کرتا ہے ۔

لیبیا کی وزرائی کونسل کے سربراہ فیاض مصطفیٰ السراج نے بھی یقین دھانی کروائی کہ لیبیا یرغمال تین ترکوں کو بازیاب کروانے کے لیے تمام تر  امکانات کو بروئے کار لا رہا ہے ۔ہمیں امید ہے کہ ہم جلد از جلد یرغمالیوں کو رہا کروا لیں گے۔  انھوں نے وزیر اعظم بن علی یلدرم کو  اس موضوع سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کیں ۔

متعللقہ خبریں