صدر ایردوان کی اوزبک ہم منصب سے ملاقات،20 معاہدوں پر دستخط

صدر ایردوان نےاوزبک صدر شوکت مرضیوف  کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ بالمشافہ اور بین الوفود مذاکرات مفید ثابت ہوئےاور دونوں ملکوں نےدفاعی ،طبی ،زرعی اور تعلیم  و ثقافت جیسے شعبوں میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا ہے

834443
صدر ایردوان کی اوزبک ہم منصب سے ملاقات،20 معاہدوں پر دستخط

صدر رجب طیب ایردوان  نے کہا ہے کہ ٹرکش ایئر لائنز  استنبول سے  سمر قندکےلیے پروازوں کا آغاز 16 مارچ 2018 سے کرے گی  جس سے دونوں ممالک کی بردار عوام کو مزید قریب لانے میں مدد ملے گی ۔

 اس بات کا اظہار  انہوں نے  اوزبکستان کے صدر شوکت مرضیوف  کے ساتھ منعقدہ مشترکہ اخباری کانفرنس کے دوران کیا ۔

  صدر مرضیوف نے  کہا کہ انہیں ترکی کا دورہ کر کے خوشی محسوس ہوئی ہے   کیونکہ یہ  20 سالہ عرصے کے دوران کسی اوزبک صدر کا پہلا دورہ  ترکی ہے۔

 اس موقع پر میزبان  صدر نے بھی  کہا کہ اوزبک ہم منصب  کے ساتھ بالمشافہ اور بین الوفود مذاکرات مفید    ثابت ہوئے  اور دونوں ملکوں نے  دفاعی ،طبی ،زرعی اور تعلیم  و ثقافت جیسے شعبوں میں تعاون  کے امکانات کا جائزہ لیا ہے ، اوزبکستان  کی آبادی اس وقت 31٫5 ملین  ہے   جسے قدرت نے  زیر زمین قیمتی   معدنی وسائل  سے نواز رکھا ہے  جس میں قدرتی گیس اور یورینیئم   قابل ذکر ہیں  جبکہ  کپاس کی برآمدات میں بھی اوزبکستان  نمایاں مقام  پر ہے ۔

 صدر  ایردوان نے  کہا کہ  دو طرفہ تجارتی  حجم اس وقت  1٫2 ارب ڈالرز   ہے  جس میں اس سال 900 ملین کا مزید اضافہ بھی ہوا ہے۔

بعد ازاں دونوں ممالک کے  درمیان 20 کے لگ بھگ مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے طےکیے گئے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں