صدر رجب طیب ایردوان بلغراد پہنچ گئے

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان سرکاری دورے پر سربیا کے دارالحکومت بلغراد پہنچ گئے ہیں

823720
صدر رجب طیب ایردوان بلغراد پہنچ گئے

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان سرکاری دورے پر سربیا کے دارالحکومت بلغراد پہنچ گئے ہیں۔

بلغراد کے نکولا تیسلا ائیر پورٹ پہنچنے پر سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچچ، وزیر اعظم آنا برناوِچ ، سرب کابینہ  کے اراکین  اور بلغراد میں ترکی کے سفیر تانجو بلگیچ نے صدر رجب طیب ایردوان کا استقبال کیا۔

دونوں ممالک کے درمیان  بعض سمجھوتوں پر دستخط  کے بعد دونوں صدور مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔

صدر ایردوان، ترکی۔سربیا ٹریڈ فورم  میں اور سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچچ کی طرف سے ان کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے میں بھی شرکت کریں گے۔



متعللقہ خبریں