وزیر اعظم ترکی: شمالی عراق کا ریفرنڈم پر مُصر ہونا نیک شگون بات نہیں

سیکورٹی، اقتصادی اور سیاسی، کونسے   متبادل پر  کس وقت     عمل درآمد کیا جائیگا اس کا  فیصلہ وقت اور  رونما ہونے والے حالات کریں گے

812600
وزیر اعظم ترکی: شمالی عراق کا ریفرنڈم پر مُصر ہونا  نیک شگون بات نہیں

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے  شمالی عراق کی کرد انتظامیہ  کی جانب سے 25 ستمبر کے ریفرنڈم  کرائے جانے  کے عمل کے ایک غلط  فعل ہونے کا ایک بار پھر اعادہ کیا ہے۔

جناب یلدرم نے بتایا کہ یہ ایک غلط فیصلہ ہے، یہ ایک ماجرا ہے۔ دنیا  کے مخالف ہونے والے، سب  ہمسایوں کی منشا نہ ہونے والے اس مغالطے پر مصر رہنا   نیک شگون ثابت نہیں ہوگا۔

انہوں نے  کہا کہ ترکی نے اس حوالے  سے دوستانہ   انتباہ دے رکھا ہے، غلط اقدام پر   بضد ہونےو الوں کو اس کا خمیازہ اٹھانا پڑے گا، یہ  معاملہ محض کرد بھائیوں کا ایک مسئلہ نہیں ہے۔

انہوں نے ایک سوال کہ آیا کہ سرحد پار آپریشن ترکی کے متبادل میں شامل ہے کے جواب میں بتایا کہ "جی ہاں،  سیکورٹی، اقتصادی اور سیاسی، کونسے   متبادل پر  کس وقت     عمل درآمد کیا جائیگا اس کا  فیصلہ وقت اور  رونما ہونے والے حالات کریں گے۔"

 

 



متعللقہ خبریں