وزیر خارجہ مولود چاوش اولو کی اوزبکستان میں مصروفیات

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا کہ اوزبیک حکام  کے ساتھ مذاکرات میں سیاسی ،اقتصادی اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے جیسے معاملات کا جائزہ لیا گیا ہے ۔

720677
وزیر خارجہ مولود چاوش اولو کی اوزبکستان میں مصروفیات

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو قطر میں مذاکرات مکمل کرنے کے بعد اوزبکستان روانہ ہو گئے ہیں ۔

انھوں نے تاشقند پہنچنے کے بعد سب سے پہلے ترک اوزبیک آجروں کیساتھ ملاقات کی  اور دونوں ممالک کے درمیان تحارتی حجم کو بڑھانے کے لیے ان  کے نظریات سے آگاہی حاصل کی ۔

  دوسرے دن انھوں نے اوزبیک وزیر خارجہ عبدالعزیز کاملوف کیساتھ ملاقات کی  اور مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔ انھوں نے  کہا کہ اوزبیک حکام  کے ساتھ مذاکرات کے دوران ترکی اور اوزبکستان کے مابین سیاسی ،اقتصادی اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے جیسے معاملات کا جائزہ لیا گیا ہے ۔باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے  اعلیٰ سطحی دورے جاری رہیں گے امسال ہونے والے سربراہی اجلاس سے باہمی تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہو گا ۔ 

وزیر خارجہ مولود چاوش  اولوسینٹ کے نائب سربراہ صادق صافاییف اور صدر شوکت مرزی یوییف کیساتھ بھی ملاقات کریں گے ۔ دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ کے لحاظ سے ان کا یہ دورہ انتہائی اہمیت رکھتا   ہے



متعللقہ خبریں