دینی تہوار معاشرتی اتحاد و اخوت کو مضبوط بناتے ہیں، صدر ایردوان کی طرف سے ایسٹر کی مبارکباد

ہم ، دین، نسل یا فرقے کا امتیاز کئے بغیر تمام شہریوں کے اپنی روایات اور ثقافت کے مطابق زندگی گزارنے کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ صدر رجب طیب ایردوان

713553
دینی تہوار معاشرتی اتحاد و اخوت کو مضبوط بناتے ہیں، صدر ایردوان کی طرف سے ایسٹر کی مبارکباد

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے مختلف کلیساوں اور گروپوں سے منسوب عیسائی شہریوں کو ایسٹر کے تہوار کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دینی تہوار ایسے استثنائی دن ہیں جو معاشرے کے باہمی اتحاد و اخوت اور بھائی چارے کو  مضبوط بناتے ہیں۔

صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ "ہم ، دین، نسل یا فرقے کا امتیاز کئے بغیر تمام شہریوں کے اپنی روایات اور ثقافت کے مطابق زندگی گزارنے کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ امتیازات کو معاشرتی ثروت  خیال کرنے اور احترام پر مبنی دیرینہ ثقافت کے پاسدار ہونے کے حوالے سے ہم امید کرتے ہیں کہ مختلف ادیان اور جماعتوں سے منسوب شہری  اس جغرافیہ میں مل جُل کر رہیں گے اور اپنے باہمی اتحاد سے دنیا کے لئے مثالی معاشرہ بنیں گے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ان خیالات اور احساسات کے ساتھ میں، تمام عیسائی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔



متعللقہ خبریں