عالمی یومِ نسواں پر صدرِ ترکی کا بامعنیٰ پیغام

صدر رجب طیب ایردوان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام کو اردو میں بھی نشر کیا ہے

687465
عالمی یومِ نسواں پر صدرِ ترکی کا بامعنیٰ پیغام

صدر  رجب طیب ایردوان   نے  ایوان صدارت میں  خواتین ملازمین کو  عالمی یوم نسواں کی مبارکباد دی۔

انہوں نے  سماجی رابطوں کی ویب سائٹ    کے ذریعے  عالمی  خواتین  سے  مخاطب ہوتے ہوئے     15 جولائی کی  بغاوت کے دوران شہید ہونے والی خواتین کو یاد کیا۔

صدر ترکی کے  یوم نسواں کا پیغام  12  مختلف زبانوں میں     ٹویٹ کیا گیا۔

انہوں نے علاوہ ازیں  اس یوم کی مناسبت سے   منعقد ہونےو الی ایک سرگرمی میں شرکت کی غرض سے  برصا۔ انقرہ  شاہراہ پر   ہونے والے  ایک حادثے میں اپنی   جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والی   ترک میٹل یونین   کی سات خواتین  کارکنان  کے  لیے اظہار ِ تعزیت بھی کیا۔

یہ پیغام انگریزی ، اُردو،  عربی، فرانسیسی، روسی، جرمن، ہسپانوی، فارسی، بوسنیائی، البانوی اور ملائے زبانوں میں  بھی دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں