ترکی، شانلی عرفا میں دہشت گرد حملہ

کار بم حملے میں عدلیہ کے کوارٹروں کو نشانہ بنایا گیا جس دوران ایک تین سالہ بچہ ہلاک ہو گیا

675002
ترکی، شانلی عرفا میں دہشت گرد حملہ

شانلی عرفا کی تحصیل ویران شہر کے  اٹارنی جرنلوں کے   کوارٹرز   پر دہشت گرد حملے میں ایک تین سالہ بچہ ہلاک ہو گیا۔

گورنر عظیم تونا نے اعلان کیا ہے کہ  کار بم دھماکے میں  پندرہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

جائے وقوعہ کو  ایمبولینس اور پولیس کی ایک بڑی نفری  بھیج دی گئی ہے۔

وزیر داخلہ سلیمان سوئلو نے اس مذموم حملے کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم  علیحدگی پسند تنظیم  PKK کے نام و نشان کو اس ملک سے  مٹا کر چھوڑیں  گے۔

ازمیر میں   شرکت کردہ ایک سرگرمی کے دوران  اپنے خطاب میں وزیر سوئلو نے بتایا کہ  "یہ ایک آزاد اور جمہوری ملک ہے۔  یہ ملک   دنیا کے ترقی یافتہ ترین،   جدید اور خوشحال  ممالک کی صف میں شامل ہو گا۔"

وزیر انصاف بیکر بوزداع نے   اعلان کیا ہے   کہ ہم عدلیہ کے ملازمین کے خلاف اس حملے اور  اس کے فاعلوں  پر لعنت و ملامت بھیجتے ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ یہ حملہ محض  عدلیہ کے ملازمین کے خلاف ہی نہیں بلکہ ہمارے قوانین، عدالتوں، ترک قوم اور مملکت کے خلاف کیا گیا ہے، کوئی بھی دہشت گرد  تنظیم یا پھر حملہ  ترکی کی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد  کو ناکام نہیں  بنا سکتا۔

دریں اثناء صدر رجب طیب ایردوان نے شانلی عرفا کے گورنر سے ٹیلی فون پر رابطہ کرتے ہوئے اس مذموم حملے کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔



متعللقہ خبریں