ترکی اور امریکہ کی جانب سے باہمی تعلقات کو تقویت دینے کا عندیہ

دوستانہ ماحول میں  سر انجام  پانے والے مذاکرات  میں  فوجی، سیکورٹی اور  انسداد دہشت گردی  کے شعبہ جات سمیت   اتحادی و  شراکت داری کی بنیادوں  پر دو طرفہ  تعلقات پر  غور  و خوض کیا گیا۔

669588
ترکی اور امریکہ کی جانب سے  باہمی تعلقات کو تقویت دینے کا عندیہ

وزیر اعظم   بن علی یلدرم  نے     امریکی  نائب صدر  مائیک  پینس (pence)  سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

دوستانہ ماحول میں  سر انجام  پانے والے مذاکرات  میں  فوجی، سیکورٹی اور  انسداد دہشت گردی  کے شعبہ جات سمیت   اتحادی و  شراکت داری کی بنیادوں  پر دو طرفہ  تعلقات پر  غور  و خوض کیا گیا۔

دو نوں  ملکوں کے تعاون کو آئندہ کے ایام  میں    مزید تقویت  دینے اور  غلط  فہمیوں کو دور کرنے  کے  معاملات   میں   مطابقت قائم ہونے  والی اس ملاقات میں  پینس نے  ترکی ۔ امریکہ تعلقات  کے لیے   "ایک نئے روز" کے الفاظ  صرف کیے  ہیں۔

امریکی نائب صدر نے علاوہ ازیں  شام کے الا باب  علاقے میں شہید ہونے والے ترک فوجیوں کے لیے اظہار تعزیت کیا اور   دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں  ترکی کا ساتھ دینے پر  زور دیا۔

ترک وزیر اعظم نے   اس پر  پینس کا شکریہ ادا کیا اور    نئے  عہدے   کو سنبھالنے پر     مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے     ترکی  کے بعض  علاقائی معاملات پر مؤقف ، نئی انتظامیہ کے ساتھ قریبی تعاون   کے ماحول میں  کام کرنے   کی تمنا  اور ارادے کا اظہار بھی کیا۔

متعللقہ خبریں