ترک فوجی مزید ایک سال تک بین الاقوامی پانیوں میں

ترک فوجی مزید ایک سال تک بین الاقوامی پانیوں میں بحری قزاقوں کے خلاف فرائض سرانجام دیں گے

668897
ترک فوجی مزید ایک سال تک بین الاقوامی پانیوں میں

ترک فوجی مزید ایک سال تک بین الاقوامی پانیوں میں بحری قزاقوں کے خلاف فرائض سرانجام دیں گے۔

خلیج عدن، صومالیہ کے سمندر، بحیرہ عرب اور ملحقہ علاقوں میں ٹرکش نیوی  کے فرائض کے دورانیے کو 10 فروری 2017 سے مزید ایک سال تک بڑھا نے سے متعلق وزارت اعظمیٰ میمورینڈم کو قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی میں منظور کر لیا گیا ہے۔

اسمبلی میں منعقدہ مذاکرات سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم عصمت یلماز نے کہا کہ یہ علاقہ ترکی اور عالمی تجارت کے حوالے سے نہایت درجے اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک احتمال کے مطابق  متحدہ ڈیوٹی فورسز  ، بحری قزاقوں کے ساتھ ساتھ دہشتگرد تنظیموں کی مالی معاونت  کرنے والے خام مادوں کی بحری ترسیل کا بھی  سد باب کریں گی اور اس طرح دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں بھی شامل ہوں گی۔

عصمت یلماز نے کہا کہ پروگرام کے مطابق  صومالی ترک ڈیوٹی فورسز کو 2017 کے اپریل ۔ مئی کے مہینوں میں صومالیہ منتقل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ خلیج  عدن  میمورینڈم  میں اس سے قبل 6 دفعہ توسیع کی جا چکی ہے۔



متعللقہ خبریں