صدر ایردوان سمر قند میں،مرحوم صدر کریموف کی قبر پر حاضری

صدر ایردوان نے سمر قند میں  اوزبکستان کے پہلے صدر اسلام کریموف کی قبر پر حاضری دی  جن کے  ہمراہ  نائب صدر  شوکت مرزیا یف  اور اوزبک وزیر خارجہ  عبدالعزیز کامل اوف بھی ہمراہ تھے

613501
صدر ایردوان سمر قند میں،مرحوم صدر کریموف کی قبر پر حاضری

پاکستان کے بعد  صدر ایردوان  گزشتہ شب اوزبکستان   پہنچے۔

 صدر ایردوان نے سمر قند   میں  ملک کے پہلے صدر اسلام کریموف کی قبر پر حاضری دی  جن کے  ہمراہ  نائب صدر  شوکت مرزیا یف  اور اوزبک وزیر خارجہ  عبدالعزیز کامل اوف بھی ہمراہ تھے ۔

قبر کے دہانے  اوزبکستان کے مفتی اعظم  عثمان خان  عالم ایف   اور سمر قند  شہر کے  ضلعی مفتی نوردی خان اسلاموف نے  تلاوت  کی ۔

بعد ازاں  صدر ایردوان نے   سمر قند میں  واقع سرکاری رہائش گاہ  پر  نائب صدر شوکت مرزیا ایف  سے ملاقات کی جس  کے دوران صدر ایردوان نے  کہا کہ   جناب کریموف کی وفات کے وقت میں چین کے دورے پر تھا جس کی وجہ سے ان کی آخری رسومات میں شریک نہیں ہوسکا   جس کی تلافی مجھے اس دورے کے دوران ان کی قبر پر زیارت کرنے سے ادا کرنی پڑی۔

 صدر  ایردوان نے کہا کہ  ہم اوزبکستان سے تعلقات  کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں جس کے تحت دو طرفہ معاہدوں  کو  فوری طور پر عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے ۔

 مرزیا ایف نے   صدر ایردوان کا  شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ  ہمارے لیے یہی کافی ہے کہ   آپ نے  اپنی جگہ   نائب وزیراعظم  کو مرحوم  کریموف  کی آخری رسومات میں شرکت کےلیے روانہ کیا ۔

 

 



متعللقہ خبریں