وزیر اعظم بن علی یلدرم کی حماس سیاسی بیور کے سربراہ  خالد میشل  کیساتھ  ٹیلیفونک ملاقات

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے حماس سیاسی بیور کے سربراہ  خالد میشل  کیساتھ  ٹیلیفون پربات چیت کی ہے ۔

549873
وزیر اعظم بن علی یلدرم کی حماس سیاسی بیور کے سربراہ  خالد میشل  کیساتھ  ٹیلیفونک ملاقات

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے حماس سیاسی بیور کے سربراہ  خالد میشل  کیساتھ  ٹیلیفون پربات چیت کی ہے ۔

خالد میشل نے 15 جولائی کی انقلابی کوشش کو  ناکام بنانے کیوجہ سے ترک ملت کو مبارکباد دی اور کہا کہ غزہ اوردیگر علاقوں میں فلسطینی عوام  نے  ہاتھوں میں ترک  پرچم لیے سڑکوں پر نکل کر ترکی سے یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے ۔

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے بھی برادر فلسطینی عوام کا شکریہ ادا کیا  اور کہا کہ ہم نے فلسطینی حمایت کو دل کی گہرائیوں سے محسوس کیا ہے ۔ ترکی فلسطینی عوام اور غزہ کی حمایت کو جاری رکھےگا  ۔اسرائیل کیساتھ ہونے والی مطابقت کے دائرہ کار میں بھیجی جانے والی 11 ہزار ٹن کی امداد غزہ پہنچ گئی ہے ۔ترکی آئندہ بھی امدادی سامان کی فراہمی کی سرگرمیوں کو جاری رکھے گا ۔ وزیر اعظم  یلدرم نے کہا کہ  ہم فلسطینیوں کے مابین مصالحتی عمل کی بھر پور حمایت کرتے ہیں ۔اس موضوع پر آج فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض مالکی  کیساتھ ملاقات کے دوران بھی غور کیا جائے گا ۔



متعللقہ خبریں