ہم اپنے چوکوں کو خالی نہیں چھوڑیں گے، وطن  پر  ہماری جان قربان ہو

فتح اللہ دہشتگرد تنظیم  FETO کی طرف سے قبضے کے اقدام کے بعد ملّی مینڈیٹ   کے دفاع کے لئے  چوراہوں میں جمع شہری اتحاد و اخوّت کے پیغامات دے رہے ہیں

538207
ہم اپنے چوکوں کو خالی نہیں چھوڑیں گے، وطن  پر  ہماری جان قربان ہو

فتح اللہ دہشتگرد تنظیم  FETO کی طرف سے قبضے کے اقدام کے بعد ملّی مینڈیٹ   کے دفاع کے لئے  چوراہوں میں جمع شہری اتحاد و اخوّت کے پیغامات دے رہے ہیں۔

ضلع ایدرنے سے لے کر حقاری تک ، گریسون سے شان لی عرفا تک  شہری غداروں کے خلاف ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔

استنبول سراچ خانے  میں واقع استنبول بلدیہ کے سامنے جمع  شہریوں نے ہاتھوں میں ترک پرچموں کے ساتھ غداروں کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا۔

انقرہ میں بھی صدارتی سوشل کمپلیکس اور ملت جامع مسجد کے سامنے شہریوں نے جمہوریت کے دفاع کے لئے پہرہ دیا۔

یہاں پہرہ دینے والوں نے سوشل کمپلیکس کے اطراف مِں رکھے گئے یادگاری رجسٹروں میں قبضے کے اقدام کے بارے میں  اپنے خیالات اور احساسات  رقم کئے۔

ازمیر میں کوناک اسکوائر میں  جمہوریت کے لئے  پہرہ دیا گیا۔

ایدرنے میں پہرے کے لئے جمع شہریوں میں سے بُرجو چام نے کہا کہ" ہم اپنے چوکوں کو خالی نہیں چھوڑیں گے، وطن  پر  ہماری جان قربان ہو"۔

مُش بلدیہ اسکوائر میں پہرے کے لئے آئی ہوئی شہری شیرین گُل نے کہاکہ "اس وطن کی اولاد کی حیثیت سے وطن کی جو توہین کی گئی ہے اس قبول کرنا ممکن نہیں ہے۔ قبضے کی کوئی بھی شکل قابل قبول نہیں ہے ہم اپنے باہمی اتحاد و اخوت کے لئے مل کر ان چوراہوں میں پہرے پر موجود ہیں اور اس پہرے کو جاری رکھیں گے۔



متعللقہ خبریں