جمہوریت کے تحفظ کے لیے ترکی کے مختلف شہروں میں مظاہروں کا سلسلہ جاری

انقرہ کے قزلائی اسکوائر  میں  ہزاروں باشندوں نے کل رات بھی جمہوری فریضے کو ادا کیا۔انقرہ بلدیہ کے مئیر  ملیح گیوک چیک اور متعد اراکین پارلیمنٹ  نے بھی اس  فرض کا ادا کرتے ہوئے  عام سے خطاب کیا اور ناکام بغاوت کی شدید مذمت کی

536332
جمہوریت کے تحفظ کے لیے ترکی کے مختلف شہروں میں مظاہروں کا سلسلہ جاری
Kılıç Samsun bayrak yürüyüşü.jpg
izmir demokrasi nöbeti.jpg
istanbul demokrasi nöbeti.jpg

دہشت گرد تنظیم فیتو  کے 15 جولائی  کی ناکام بغاوت   کی کوشش کے بعد  صدر رجب  طاب ایردوان اور وزیراعظم بن علی یلدرم  کی اپیل پر  میدانوں اور چوکوں میں   جمع ہو جانے والے لاکھوں افراد نے جمہوریت کے تحفظ کے لیے  اپنا فرض ادا کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

انقرہ کے قزلائی اسکوائر  میں  ہزاروں باشندوں نے کل رات بھی جمہوری فریضے کو ادا کیا۔

انقرہ بلدیہ کے مئیر  ملیح گیوک چیک اور متعد اراکین پارلیمنٹ  نے بھی اس  فرض کا ادا کرتے ہوئے  عام سے خطاب کیا اور ناکام بغاوت کی شدید مذمت کی ۔

اس موقع پر  عوام نے بڑی تعداد میں بغاوت کے خلاف ترکی اور انگریزی  زبانوں میں   بینرز اٹھا رکھے تھے۔

استنبول میں بھی   لوگوں کی بہت بڑی تعداد میں  جمہوریت  کے تحفظ کے لیے  جلسوں میں حصہ لیا۔  تقسیم اسکوائر میں   ہونے والے مظاہرے میں  گلاتا سرائے،  بیشک تاش ، فینر باہچے اور بیشک تاش  کلبوں  کے حماتیوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ازمیر  میں بھی  جمہوریت  کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ترکی کے کئی ایک شہروں میں بھی جمہوریت کے حق میں مظاہرے کیے گئے  جس میں ہزاروں ،ی تعداد میں افراد منے شرکت کی۔

 



متعللقہ خبریں