نئی ترک کابینہ کا تعین ہو گیا ہے

نو منتخب وزیر اعظم بن علی عیلدرم نے صدر ترکی سے نئی کابینہ کی منظوری لے لی ہے

496734
نئی ترک کابینہ کا تعین ہو گیا ہے

جمہوریہ ترکی کی  65 ویں حکومت   میں  جگہ پانے والی شخصیات کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے   حکومت   قائم کرنے کے فرائض سونپے گئے    آق پارٹی کے رہنما   بن علی یلدرم   کی جانب سےپیش کردہ     کابینہ  کی منظوری دے دی ہے۔

 جس کے مطابق   نعمان قرتولمش، نورالدین جانیکلی، تعُرل ترکیش، مہمت شمشیک  اور ویصل قائناک       نائب وزراء اعظم ہوں  گے۔

نئی کابینہ  میں  یورپی امور کے وزیر    و مذاکرات کار عمر چیلک ہوں گے، وزیر خارجہ   میولود چاوش اولو اپنے عہدے کو   جاری رکھیں گے۔

عائلی و سماجی   امور کی فاطمہ بتول  سایان     65 ویں حکومت میں واحد   خاتون   وزیر ہوں  گی۔

نئی حکومت،    حکومتی    پروگرام  کو قومی اسمبلی میں پڑھے جانے کے  دو  روز بعد    اعتماد کا  ووٹ  حاصل کرتے ہوئے  اپنے  فرائض سنبھال لے گی۔

 

 



متعللقہ خبریں