چناق قلعے زمینی جنگی کی سالانہ یاد میں پیدل مارچ
دیگر رسومات کے بعد تقریباً 5 کلو میٹر طویل پیدل سفر کا آغاز ہوا، جس کے اختتام پر ایک تقریب منعقد کی جائیگی
چناق قلعے زمینی جنگوں کی 101ویں سالانہ یاد ملک بھر وفا پیدل مارچ کے ساتھ منائی گئی۔
وزارت برائے کھیل و نوجواں ک"57 ویں بریگیڈ وفا مارچ " کاآغاز وزیر عاکف چاعتائے کلچ اور ہزار ہا نوجوانوں کی شراکت سے شروع ہوئی۔
گیلی بولو سے ملحقہ کوجا درے گاوں سے شروع ہونے والے مارچ سے قبل شرکاء کو 96 برس قبل فوجیوں گندم کا شوربہ پیش کیا گیا جس کو فوجی اس غربت کے دور میں نوش کیا کرتے تھے۔
دیگر رسومات کے بعد تقریباً 5 کلو میٹر طویل پیدل سفر کا آغاز ہوا، جس کے اختتام پر ایک تقریب منعقد کی جائیگی۔
فتح ہائے معرکہ چناق قلعے کی 101 ویں سالگرہ کے دائرہ کار میں ترکی کے 81 اضلاع میں بیک وقت پیدل مارچ کا اہتمام کیا گیا۔25واضح رہے کہ اپریل سن 1915 کی صبح انزاک فوجیوں کو روکنے کے لیے اتاترک کی قیادت میں تقریباً 3 ہزار فوجیوں نے محاذ کی جانب مارچ کیا تھا۔
اتاترک نے اپنی افواج کو یہ حکم صادر کیا تھا کہ"میں آپ کو جنگ نہیں بلکہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کا حکم دیتا ہوں"۔ اس فوج نے کئی گنا دشمن افواج کو زیر کرتے ہوئے عالمی سطح پر ابھی بھی یاد کی جانے والی ایک عظیم الشان فتح حاصل کی تھی۔