ترکی میں مڈل اسکول کے بچوں کے لیے نیا عمل درآمد

بچوں کی صلاحیت کی روشنی میں ان کا چھٹی اور ساتویں جماعت میں تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق جائزہ لیا جائیگا

473290
ترکی میں مڈل اسکول کے بچوں کے لیے نیا عمل درآمد

ترکی میں طالب علم مڈل اسکول کی تعلیم کا آغاز صلاحیت کے امتحان کے ذریعے کیا جائیگا۔

نوجوانوں اور کھیلوں کے امور اور تعلیمی امور کی وزارت کے مابین طے پانے والے تعاون پروٹوکول کے دائرہ کار میں مڈل اسکول کے 5 ویں جماعت کے طالب علموں کا ذہانت کا امتحان لیا جائیگا۔ اس دائرہ کار میں 8 برسوں کے اندر تمام تر طلباء و طالبات کو کم ازکم ایک شعبے میں سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

بچوں کی صلاحیت کی روشنی میں ان کا چھٹی اور ساتویں جماعت میں تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق جائزہ لیا جائیگا اور 8 ویں جماعت میں ضروری رہنمائی فراہم کی جائیگی۔

دونوں وزارتوں کے درمیان متعلقہ معاہدے پر دستخط 19 اپریل کے روز کیے جائینگے۔

اس پروٹوکول کے ذریعے دونوں وزارتوں کے درمیان تعاون قائم کرتے ہوئے نوجوانوں کی جسمانی و روحانی صحت پر خصوصی توجہ دی جائیگی، جس سے ترک شعبہ کھیل کی ترقی میں معاونت ملے گی۔ علاوہ ازیں بچوں کو سماجی، ثقافتی، فنونی اور کھیلوں کے شعبے میں معلومات، ہنر مندی اور خود اعتمادی میں اضافے کے حوالے سے تربیتی پروگرام ترتیب دیے جائینگے۔



متعللقہ خبریں