وزیر اعظم احمد داد اولو کی زیر قیاد ت شانلی عرفہ میں کابینہ کےاجلاس کا انعقاد

شانلی عرفہ کے 96 یوم نجات کی مناسبت سےکابینہ کا اجلاس 13 سال کے وقفے کے بعد شانلی عرفہ میں منعقد ہوا ۔

469276
وزیر اعظم احمد داد اولو کی زیر قیاد ت شانلی عرفہ  میں کابینہ کےاجلاس کا انعقاد

شانلی عرفہ کے 96 یوم نجات کی مناسبت سےکابینہ کا اجلاس 13 سال کے وقفے کے بعد شانلی عرفہ میں منعقد ہوا ۔ اس اجلاس کی قیادت وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے کی ۔

کابینہ کے ایجنڈے کے اہم ترین موضوعات کا تعلق دہشت گردی کیخلاف جدوجہد اور شام کی صورتحال سے تھا ۔اجلاس کے بعد نائب وزیر اعظم اور حکومت کے ترجمان نومان قرتلمش نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شام کے شمالی علاقے میں بسنے والے ہمارے بھائیوں کیساتھ ہمارا کسی قسم کا کوئی مسئلہ موجود نہیں ہے۔ ہم شام کے سیاسی انتشار سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شمالی شام میں من مانی کرتے ہوئے سیاسی میدان تشکیل دینے والے عناصر کے خلاف ہیں ۔ہم جس دوسرے اہم موضوع کی مخالفت کر رہے ہیں وہ شمالی شام کی صورتحال کے ترکی کی دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی حمایت کی شکل میں تبدیل ہونے کی روک تھام کرنا ہے ۔



متعللقہ خبریں