مذہبی تہوار معاشرے میں رواداری کی علامت ہوتے ہیں:ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے ایسٹر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ مذہبی تہوار معاشرے میں رواداری اور بھائی چارگی کو فروغ دینے اور ایک دوسرے کا احترام کرنے کا درس دیتے ہیں

458819
مذہبی تہوار معاشرے میں رواداری  کی علامت ہوتے ہیں:ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے ایسٹر کے موقع پر اپنے پیغام میں یقین ظاہر کیا ہےکہ بنی نوع انسان کے ثقافتی تشخص،قومیت ،روایات اور اعتقادی آزادی بنیادی حقوق کے زمرے میں آتے ہیں۔

ایسٹر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں صدر ایردوان نے کہا کہ مذہبی تہوار معاشرے میں رواداری اور بھائی چارگی کو فروغ دینے اور ایک دوسرے کا احترام کرنے کا درس دیتے ہیں، ایسٹر کا تہوار بھی ان میں سے ایک ہے ۔

ترک صدر نے مزید کہا کہ ہماری یہ سر زمین صدیوں سے مختلف اقدار و روایات اور مذاہب کاگہوارہ رہی ہے جس کے نتیجے میں معاشرے میں یگانگت اور اخوت کا جذبہ پنپتا رہا لہذا میں اپنے مسیحی برادر عوام سمیت دنیا کے تمام مسیحیوں کو ایسٹر کے اس موقع پر تہہ دل سے مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔



متعللقہ خبریں