انقرہ کے دہشت گرد حملے کے حوالے سے 11 افراد زیر حراست

تفتیش و تحقیق کے نتیجے میں اس گھناونے فعل کے مرتکب افراد کا تعین کر لیا گیا ہے

451029
انقرہ کے دہشت گرد حملے کے حوالے سے 11 افراد زیر حراست

وزیر اعظم احمد داود اولو نے انقرہ کے مذموم حملے کے پیچھے کار فرما عناصر کا تعین کیے جانے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا تحقیقات کے دائرہ کار میں اب تک 11 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

وزیر اعظم احمد داود اولو ، ان کی اہلیہ سارے ، وزیر صحت مہمت موذن اولو اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے نائب رہنما حسین چیلک نے انقرہ یونیورسٹی سے منسلک ابن ِ سینا اسپتال میں زیر علاج دہشت گرد حملے میں زخمی ہونے والے بعض ہم وطنوں کی عیادت کی۔

وزیر اعظم داود اولو نے اس موقع پر کہا کہ "تفتیش و تحقیق کے نتیجے میں اس گھناونے فعل کے مرتکب افراد کا تعین کر لیا گیا ہے، اسوقت ڈی این اے تجزیات کیے جا رہے ہیں۔ قلیل مدت کے اندر قطعی طور پر حملے کے فاعل اور اس کے پیچھے کار فرما شر پسند عناصر کا پتہ چلا لیا جائیگا۔

خاصکر علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کی جانب اشارہ اور تقریباً قطعی معلومات تک رسائی کا ذکر کرنے والے جناب داود اولو نے بتایا کہ " متعلقہ تمام تر کاروائیوں کے مکمل ہونے پر ہم کہیں زیادہ قطعی طور پر اس معاملے پر بات کر سکیں گے۔ہم اس ضمن میں بڑی احتیاط اور توجہ سے کام لے رہے ہیں۔ "



متعللقہ خبریں