یوم نسواں کی مناسبت سے 'عورت زندگی ہے' کے عنوان سے مہم

عائلی و سماجی امور کی وزارت کے تعاون سے 'عورت زندگی ہے' کے عنوان سے ایک با معنی مہم شروع کی گئی ہے

446609
یوم نسواں کی مناسبت سے 'عورت زندگی ہے' کے عنوان سے مہم

عائلی و سماجی امور کی وزارت نے 8 مارچ عالمی یومِ نسواں کی منساسبت سے "عورت زندگی ہے" کے عنوان سے ایک مہم شروع کی ہے۔

وزیر اعظم احمد داود اولو کی اہلیہ سارے داود اولو اور عائلی و سماجی امور کی وزیر سیما رمضان اولو سمیت کئی ایک ممتاز شخصیات نے اس مہم کے دائرہ کار میں خواتین کی اہمیت کو بیان کرنے والے پیغام کو ریکارڈ کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شیئر کیا ہے۔

اس مہم کی حمایت کرنےو الی شخصیات کے پیغام کچھ یوں ہیں :

سارے داود اولو: 'عورت زندگی کا دوسرا نام ہے کیونکہ مرد و عورت کو جنم دینے والی عورت ہی ہے۔'

وزیر رمضان اولو: ' عورت زندگی ہے ، کیونکہ عورت ماں ہے، عورت کسی کائنات کی مانند ہے۔'

ٹیلی ویژن سٹار اجون ایلی جالی: ' عور ت محنت و مشقت کا دوسرانام ہے، عالمی یوم ِ نسواں مبار ک ہو۔'

گلوکار ایمرے آئدن:' عورت زندگی ہے کیونکہ عورت ضمیر کی صدا ہے۔'

اینکر پرسن میوگے آنلی: ' عورت زندگی ہے کیونکہ یہ زندگی میں جان ڈالتی ہے۔'

گلوکار مصطفیٰ جے جیلی : عورت زندگی ہے کیونکہ یہ پوری کائنات کا اپنے اندر بسیرا کرتے ہوئے اس کو وسعت دیتی ہے۔'

فٹ بالر ایمرے چولاک: 'عورت زندگی ہےچونکہ یہ ماں ہے۔'

گلوکار مصطفیٰ صاندال: 'عورت زندگی ہے، سرکا تاج ہے، ماں ہے۔ زندگی اسی کا نام ہے۔'



متعللقہ خبریں