ہیلری کلنٹن کی ای میلز میں ترکی کے موقف کے درست ہونے کی نشان دہی

ہیلری کلنٹن کی جانب سے پہلی مرتبہ پبلک کے ساتھ شئیر کی جانے والی ای میلز میں ترکی کے شام کے بارے میں کس قدر صحیح موقف اختیار کرنے کا پتہ چلتا ہے

432361
ہیلری کلنٹن کی ای میلز میں  ترکی کے موقف کے درست ہونے کی نشان دہی

ہیلری کلنٹن کی جانب سے پہلی مرتبہ پبلک کے ساتھ شئیر کی جانے والی ای میلز میں ترکی کے شام کے بارے میں کس قدر صحیح موقف اختیار کرنے کا پتہ چلتا ہے۔

متحدہ امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن اور امسال ماہ نومبر میں ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کی پانچ سو صفحات پر مشتمل ای میلز پبلک کے ساتھ شئیر کی گئی ہیں۔

ان ای میلز میں سے ترکی کی جانب سے شام کو نو فلائی زون بنانے سے متعلق تجویز کو صدر اوباما کو آگاہ کرنے کا پتہ چلتا ہے۔

شام ہی کے بارے میں ترکی کے موقف کے درست ہونے کے بارے میں اوباما حکومت کے کئی ایک اعلیٰ حکام نے بھی صدر اوباما کو آگاہ کیا اور شام میں نو فلائی زون بنانے کے کس قدر اہم ہونے سے بھی آگاہ کیا گیا ۔

ہیلری کلنٹن کے وزیر خارجہ ہونے کے دور میں وزارتِ خارجہ کی سرکاری ای میلز کو پرائیویٹ طور پر بھجوانے کی وجہ سے ملک میں اس بارے میں بحث و مباحثہ شروع ہوگیا تھا جس پر ہیلری کلنٹن نے 55 ہزار صفحات پر مشتمل اپنی ای میلز کو وزارت کے حوالے کردیا تھا۔



متعللقہ خبریں