وزیر اعظم ایردوان کی قیادت میں کابینہ کا اجلاس

اجلاس کے ایجنڈے پر دہشت گردی کے خاتمے اور ترکی کے اسٹیٹ بینک کی مالی پالیسی جیسے موضوع شامل ہوں گے۔ ترکی اور یورپی یونین کے تعلقات کے علاوہ شام اور یوکرائن کی صورتِ حال پر بھی غور کیا جائے گا

80030
وزیر اعظم ایردوان کی قیادت میں کابینہ کا اجلاس

آج وزیر اعظم کی قیادت میں کابینہ کا اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔
اس اجلاس کے ایجنڈے پر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کی جانے ولی کوششوں اور ترکی کے اسٹیٹ بینک کی مالی پالیسی جیسے موضوع شامل ہوں گے۔
نائب وزیراعظم بشر اتالائے نے ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک نئے روڈ میپ پر کام کیا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ اجلاس کے ایجنڈے پر جو دیگر اہم موضوع شامل ہوگا وہ ملکی اقتصادیات ہے۔
اجلاس میں اسٹیٹ بینک کے گورنر کی مالی پالیسیوں کے بارے میں بھی غور کیا جائے گا اور اسٹیٹ بینک کی حالیہ سود کی شرح میں کمی کے بارے میں وزراء کو آگاہ کیا جائے گا۔
عائلی اور سوشل پالیسی کے امور کی وزیر عائشہ اسلام صوما کان کے حادثے کے بعد علاقے میں جاری سرگرمیوں کے بارے میں کابینہ کو معلومات فراہم کریں گی۔
اجلاس میں کان کنوں کے لیے تیار کیے جانے والے رہائشی منصوبے جیسےموضوع کو بھی کابینہ کے ایجنڈے میں جگہ دی جائے گی۔
اجلاس میں غیر ملکی صورت حال ، ترکی اور یورپی یونین کے تعلقات کے علاوہ شام اور یوکرائن کی صورتِ حال پر بھی غور کیا جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں