ترکمانستان کے صدر مملکت گربان گلی مہمدوف آج ترکی تشریف لا رہے ہی

ان کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ سات سالوں کے دوران کیا جانے والا بارواں دورہ ہے۔ ان کے اس دورے کے دوران ہونے والے مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر بھی غور کیا جائے گا

79737
ترکمانستان کے صدر مملکت گربان گلی مہمدوف آج ترکی تشریف لا رہے ہی

ترکمانستان کے صدر مملکت گربان گلی مہمدوف آج ترکی کے دورے پر تشریف لا رہے ہیں۔
ترکمانستان کے صدر مملکت گربان گلی بردی مہمدوف صدر عبداللہ گل کی دعوت پر ترکی کے سرکاری دورے پر تشریف لا رہے ہیں ۔
صدر کے اطلاعاتی مرکز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ترکمانستان کے صدر مملکت بردی مہدوف دو جون سے چار جون کی درمیان تاریخوں میں ترکی کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ان کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ سات سالوں کے دوران کیا جانے والا بارواں دورہ ہے۔
ان کے اس دورے کے دوران ہونے والے مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر بھی غور کیا جائے گا۔
ان کے اس دورے کے دوران ترکی اور ترکمانستان کے اقتصادی کمیشن کے اجلاس اور ترک – ترکمانستان بزنس فورم کا اجلاس بھی منعقد ہوگا ۔
ترکمانستان کے صدر مملکت بردی مہدوف انقرہ میں اپنے مذاکرات مکمل کرنے کے بعد چار تا پانچ جون بودرم روانہ ہو جائیں گے جہاں وہ ترک کونسل کے چوتھے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدر بردی مہدوف کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے اور کئی ایک شعبوں میں تعاون بڑھانے پر غور کیا جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں