لندن میں یوم ترک منایا جا رہا ہے

لندن کی علامت کی حیثیت رکھنے والا ٹریفلگر میدان میں جاری سرگرمیوں میں ترک باشندوں کے علاوہ بڑی تعداد میں لندن میں موجود غیر ملکیوں اور سیاحوں نے بھی شرکت کی

80353
لندن میں یوم ترک منایا جا رہا ہے

لندن میں یوم ترک منایا جا رہا ہے۔
برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں وزارتِ ثقافت و سیاحت کے تعاون سے پہلی بار منعقد ہونے والے یومِ ترک میں ہزار ہا افراد نے شرکت کی۔
لندن کی علامت کی حیثیت رکھنے والا ٹریفلگر میدان میں جاری سرگرمیوں میں ترک باشندوں کے علاوہ بڑی تعداد میں لندن میں موجود غیر ملکیوں اور سیاحوں نے بھی شرکت کی۔
ان سرگرمیوں کے دائرہ کار میں مہتر بینڈ کے علاوہ لوک رقص پیش کرنے کے ساتھ ساتھ مہمانوں کی تواضع ترک کھانوں سے کی گئی اور ان سرگرمیوں میں حصہ لینے والوں میں تحفے تحائف کی قرعہ اندازی بھی کی گئی۔
ان سرگرمیوں میں بینکوں سے لے کر سیاحت تک بین الاقوامی مواصلات سے لے کر تعلیم تک کئی ایک شعبوں میں ترک فرموں نے اپنے اپنے سٹال لگا رکھے تھے۔
لندن میں ترکی کے سفارت خانے میں ثقافت و سیاحت کے اتاشی علی سلچوق جان نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ " ہم یہاں پر ثقافت و سیاحت کے آفس کے طور پر ترکی میں سیر و سیاحت کے مقامات کو متعارف کروا رہے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں