وزیر اعظم رجب طیب ایردوان کا قوم سے خطاب

مجھے یقین ہے کہ آپ اس نوعیت کی تحریکوں پر توجہ نہیں دیں گےاور اپنے آزاد ارادے سے جمہوریہ ترکی کے صدر کا انتخاب کریں گے

78632
وزیر اعظم رجب طیب ایردوان کا قوم سے خطاب

ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے "قوم کے لئے خدمت کے راستے پر" کے عنوان سے قوم سے خطاب میں کہا کہ ہم صوما کان کے سانحے کے ذمہ داروں کو سامنے لائیں گے۔
ایردوان نے کہا کہ اس دردناک حادثے کی کوئی بھی پردہ پوشی نہیں کر سکے گا اور ہم اس کی چھوٹی سے چھوٹی تفصیل پر نظر رکھیں گے، لاپرواہیوں، بے احتیاطیوں اور خامیوں کو سامنے لایا جائے گا اور اس معاملے میں جو کچھ بھی کرنا ضروری ہوا ضرور کیا جائے گا۔ہم اس نوعیت کے حادثات کے سدّباب کے لئے ہر طرح کی حفاظتی تدابیر میں اضافہ کر رہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ قوانین اور مانیٹرنگ کو زیادہ مضبوط بنا رہے ہیں"۔
وزیر اعظم ایردوان نے انتخابات سے پہلے سڑکوں کو دہشت گردی کی جگہیں بنانے کے خواہش مندوں کو بھی متنبہ کیا۔
انہوں نے 10 اگست سے پہلے بعض افراد کے دوبارہ شورشرابے اور ہنگاموں جلوسوں جیسی کاروائیوں میں ملوّث ہو سکنے کی یاد دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ "مجھے یقین ہے کہ آپ اس نوعیت کی تحریکوں پر توجہ نہیں دیں گےاور اپنے آزاد ارادے سے جمہوریہ ترکی کے صدر کا انتخاب کریں گے"۔
اپنے دورہ جرمنی کے دوران جرمن میڈیا کے روّیے پر بھی ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ "جرمن میڈیا کے ایک اہم حصے نے اس دورے کے خلاف تحریک دینے کے لئے بہت واضح شکل میں نسلیت پرستی کے حامل بیانات کے استعمال سے بھی پرہیز نہیں کیا۔ہم نے اپنے وقار اور تحمل کو برقرار رکھا لیکن اس کے ساتھ ساتھ یورپ میں خاص طور پر مسلمانوں پر ، ترکوں اور نقل مکانوں پر نسلیت پرستانہ حملوں کی طرف بھی توجہ مبذول کروائی ہے۔مجھے امید ہے کہ یورپ غیر ملکیوں کے خلاف اس بڑھتی ہوئی دشمنی ، نسلیت پرستی کے حملوں اور دھمکیوں کے مقابل تدابیر اختیار کرے گا اور تحمل اور کثیر الثقافتی رجحان کو اختیار کرے گا"۔
وزیر اعظم ایردوان نے اپنے خطاب کو ،فتحِ استنبول کی 561 ویں سالانہ یاد کی مناسبت سے فاتح سلطان محمد کی یاد کے ساتھ ختم کیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں