ترکی کے چودہ مختلف علاقوں میں دوبارہ سے بلدیاتی انتخابات

ترکی کے دو صوبوں ، سات اضلاع اور پانچ ڈسٹرکٹوں میں تقریباً دو لاکھ تین ہزار رائے دھندگان اپنا اپنا حقِ رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔تیس مارچ کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں کیے جانے والے اعتراضات کی وجہ سے کئی ایک علاقوں میں دوبارہ سے انتخابات کروانے کا فیصلہ کیا گیا تھا

78819
ترکی کے چودہ مختلف علاقوں میں دوبارہ سے بلدیاتی انتخابات

ترکی کے چودہ مختلف علاقوں میں دوبارہ سے بلدیاتی انتخابات کروائے جارہے ہیں۔
ترکی کے دو صوبوں ، سات اضلاع اور پانچ ڈسٹرکٹوں میں تقریباً دو لاکھ تین ہزار رائے دھندگان اپنا اپنا حقِ رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔
تیس مارچ کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں کیے جانے والے اعتراضات کی وجہ سے کئی ایک علاقوں میں دوبارہ سے انتخابات کروانے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔
چودہ مختلف علاقوں میں منسوخ کیے جانے والے بلدیاتی انتخابات کا آج دوبارہ کروایا جا رہا ہے۔
ووٹ دینے کا سلسلہ آعری میں صبح سات جے اور یالواوہ میں صبح آٹھ بجے شروع ہوا۔
آعری اور توکات کی تحصیل یشیل یورت میں رائے دھندگان علاقائی مجلس کے لیے بھی اپنا اپنا حقِ رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔
آعری میں 79 ہزار 498 ووٹرز 310 پولنگ اسٹیشنوں میں جبکہ یالواووہ میں 75 ہزار ووٹرز 245 پولنگ اسٹیشنوں میں ووٹ ڈالیں گے۔
آئدن بحار کینت ، بائے بُرت آئدن تپے ، بتلیس گیرو یماک، چانکری شبان اوزو ، ایسکی شہر محمودیے، کستم اونو چتال زیتین ، توکات یشیل یورت اور ندے باعلاما میں کل 40 ہزار 48 ووٹرز 162 بیلٹ بوکس میں اپنا اپنا حقِ رائے دہی استعمال کررہے ہیں ۔
چار مختلف علاقوں میں دوبارہ سے انتاتبات ہو رہے ہیں تو آفیو قارا حصار میں صورت حال اس سے مختلف ہے۔
آفیون قارا حصار کی تحصیل ایمر داع کے علاقے گیومو میں ضمنی انتاآبات کے لیے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں