بوسنیا کے لئے ترکی کے ضلع بوسنیا سے امدادی سامان

ترکی ہمیشہ قدرتی آفات کا سامنا کرنے والے ممالک کی مدد کو پہنچا ہے: بیولنت آرنچ

79151
بوسنیا کے لئے ترکی کے ضلع بوسنیا سے امدادی سامان

حالیہ سو سال میں سیلاب کی سب سے بڑی تباہی کا سامنا کرنے والے ملک بوسنیا کے لئے ترکی کے ضلع بوسنیا سے مدد کا ہاتھ بڑھایا گیاہے۔
ایک فرنیچر کی کمپنی نے بوسنیا کے سیلاب زدگان کے لئے 16 ٹرالر امدادی سامان روانہ کیا ہے۔
امدادی ٹرالروں کی روانگی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم بیولنت آرنچ نے کہا کہ " ترکی ہمیشہ قدرتی آفات کا سامنا کرنے والے ممالک کی مدد کو پہنچا ہے"۔
انہوں نے کہا کہ آفت زدگان کے لئے مدد کا ہاتھ بڑھانا ترک معاشرے کے اعتقاد اور روایات میں شامل ہے، بوسنیا ہرزیگوینیا کے لئے بھی ہماری مدد جاری رہے گی۔
آرنچ نے کہاکہ ترکی ہر سال 2.5 بلین مالیت کی بیرون ملک امداد کرتا ہے،ترکی کے آفات و ہنگامی حالات دائریکٹریٹ AFAD اور ترکی ہلال احمر کے وسیلے سے کی گئی بیرون ملک امداد کو دنیا بھر میں سراہا جاتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں