بلیو مارمرائے پر حملے کا چوتھا سال

دس افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے اس حملے کی سالانہ یاد کے موقع پر انسانی امداد کے وقف نے استنبول میں"بیت المقدس اور مسجد اقصٰی " کے نام سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا

78804
بلیو مارمرائے پر حملے کا چوتھا سال

بلیو مرامرائے امدادی بحری جہاز پر حملے کے چار سال پورے ہو گئے ہیں۔
دس افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے اس حملے کی سالانہ یاد کے موقع پر انسانی امداد کے وقف نے استنبول میں"بیت المقدس اور مسجد اقصٰی " کے نام سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا۔
یہ امدادی جہاز غزہ میں انسانی المیے کو ختم کرنے کے لئے بلیو مارمرائے امدادی بحری جہاز کے ساتھ عازمِ سفر ہوئے۔
جہاز میں متعدد ممالک سے رضاکار موجود تھے۔
اسرائیلی فوجیوں نے بین الاقوامی پانیوں میں جہاز پر حملہ کر دیا جس میں 10 افراد شہید ہو گئے۔
مختلف شہروں سے آنے والے ہزاروں افراد سلطان احمد اسکوائر میں جمع ہوئے اور سرائے بُرنو کی طرف مارچ کیا۔
سرائے بُرنو میں لنگر انداز ہونے والے بلیو مارمرائے کے شہداء کو ایک دفعہ پھر یاد کیا گیا۔
مارچ میں شہداء کے عزیزوں اور غزہ دعوے پر نظر رکھنے والے افراد کی شرکت سے منعقدہ اس تقریب میں قرآن کریم کی تلاوت کی گئی اور دعائیں کی گئیں۔
واضح رہے کہ اسرائیلی حملے کا نشانہ بننے والے بلیو مارمرائے امدادی جہاز میں 34 غیر ملکیوں اور 50 صحافیوں سمیت کل 560 افراد سوار تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں