وائٹ اسٹارم 2014 جنگی مشقیں اختتام پذیر

ترک بحریہ کی منصوبہ بندی اور قیادت میں وسیع پیمانے کی جنگی مشقوں میں نئے آلات اور سازو سامان کو بروئے کار لایا گیا

77967
وائٹ اسٹارم 2014 جنگی مشقیں اختتام پذیر

وائٹ اسٹارم 2014 جنگوں مشقوں کو خلیج انطالیہ میں سر انجام دیا گیا ہے۔
ترک بحریہ کی منصوبہ بندی کے تحت اور 101 عناصر کی شراکت کے ساتھ منعقدہ مشقوں کے سلسلے میں کل ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی موجودگی میں " نمایاں مبصر یوم" نامی حصے میں گائیڈڈ گولوں اور ٹورپیڈو فائرنگ کو وقوع پذیر دیا گیا۔
ان مشقوں کو چیف آف جنرل اسٹاف جنرل نجدت اوزیل اور فورسسز کے کمانڈروں نے بھی دیکھا۔
چھ مساوی فنکش کے حامل ٹورپیڈو اور گولوں نے اہم سطح پر اپنے ہدف کو نشانہ بنانے میں کامیابی حاصل کی۔ ہدف کے طور پر طویل مدت سے ترک بحریہ کے زیر استعمال رہنے کے بعد اب ناکارہ بننے والے "سردار" نامی بحری جہاز اور ترکش ایئرو سپیس انڈسٹری کی طرف سے تیار کردہ "ترنا " نامی طیاروں کو استعمال کیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ ان مشقوں میں ترک بحریہ کے پاس موجود ہر طرح کے میزائل اور ٹورپیڈو کا تجربہ کیا گیا ہے۔
چیف آف جنرل اسٹاف جنرل نجدت اوزیل نے ان مشقوں کے خاتمے کے بعد اس طرف اشارہ کیا ہے کہ ترکی ایک جدید اور طاقتور بحری فوج کا مالک ہے جو کہ خطے کے لیے بڑی اہمیت رکھتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں