ترک بحری بیڑہ ہمارا سر فخر سے اونچا کر رہا ہے:داوداولو

تنزانیہ میں موجود وزیر خارجہ داوداولو نے ترک بحری بیڑے کے دورے کے دوران کہا کہ لنگر انداز ہونے والی ہر بندر گاہ پر ترک بحریہ کو حاصل ہونے والی خصوصی توجہ اور عوام کی محبت سے آپ نے ترکی کا سر فخر سے مزید بلند کیا ہے ۔ آپ ہمارے ملک کے سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں جس پر آپ کا جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے کم ہے

77883
ترک بحری بیڑہ ہمارا سر فخر سے اونچا کر رہا ہے:داوداولو

وزیر خارجہ احمد داود اولو نے تنزانیہ میں لنگر انداز ترک فریگیٹ حیبلی ادا کا دورہ کیا ۔
اس موقع پر جناب داود اولو کو ترک بحریہ کے اعلی افسران نے بحری بیڑے سے متعلق بریفنگ دی ۔
وزیر خارجہ نے بعد ازان دوربین کے ذریعے بحر ہند کا مشاہدہ کیا ۔
اس موقع پر انہوں نے ترک بحریہ کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بحری بیڑے نے عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کا ایک بار پھر مظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے جوانوں سے کہا کہ لنگر انداز ہونے والی ہر بندر گاہ پر ترک بحریہ کو حاصل ہونے والی خصوصی توجہ اور عوام کی محبت سے آپ نے ترکی کا سر فخر سے مزید بلند کیا ہے ۔ آپ ہمارے ملک کے سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں جس پر آپ کا جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے کم ہے۔
مذکورہ بحری بیڑہ افریقی مشن کے تحت تنزانیہ کے بعد کینیا، جبوتی اور سوڈان سے ہوتا ہوا نہر سوئز کے راستے ترکی واپس لوٹ آئے گا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں