پاک-ترک کلچرل ایسوی ایشن کے صدربرہان قایا ترک کا پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر

اس افطار ڈنر میں ترکیہ میں  پاکستان کے سفیر ڈاکٹر  یوسف  جنید  ،  پاکستانی سفارتکاروں ، سفارتخانہ پاکستان کے اسٹاف اور   انقرہ میں مقیم  پاکستانی  طلبا و طالبات کے علاوہ پاکستان کمیونٹی  کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی

1973145
پاک-ترک کلچرل ایسوی ایشن کے صدربرہان  قایا ترک  کا پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر

ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں  پاکستان- ترکیہ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان  قایا ترک کی جانب سے  ہر سال کی طرح امسال بھی پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر  کا اہتمام کیا گیا۔

اس افطار ڈنر میں ترکیہ میں  پاکستان کے سفیر ڈاکٹر  یوسف  جنید  ،  پاکستانی سفارتکاروں ، سفارتخانہ پاکستان کے اسٹاف اور   انقرہ میں مقیم  پاکستانی  طلبا و طالبات کے علاوہ پاکستان کمیونٹی  کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

افطار  ڈنر کی یہ  تقریب دراصل  ایک روایت کی حیثیت اختیار کرگئی ہے اور ایسوسی ایشن کے صدر برہان  قایا ترک  ہر سال بڑی باقاعدگی  سے اس کا اہتمام  اپنے شاپنگ مال  میں کرتے ہیں۔

برہان قایا ترک جو اپنے آپ  کو ایک سچا پاکستانی اور لاہوری کہلوانے پر فخر محسوس کرتے ہیں، لاہور ہی کی انجنئرنگ یونیورسٹی سے گریجویٹ  ہیں  اور انہیں پاکستانی کھانے بے حد پسند ہیں۔

افطار ڈنر  ہی کے موقع پر برہان قایا ترک نے وان  سے ایک بار پھر جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی کے ٹکٹ  پر پہلے نمبر پر  الیکشن لڑنے کی خوش خبری بھی سنائی ۔ کسی بھی حلقے سے پہلے نمبر پر  الیکشن لڑنے کا مطلب   سو فیصد کے لگ بھگ کامیاب ہونے کے امکانات کا   ہونا ہے۔ یاد رہے   برہان قایا ترک اس سے قبل ایک بار انقرہ سے اور دو بار  وان سے رکنِ پارلیمنٹ منتخب ہوچکے ہیں جبکہ  گزشتہ انتخابات میں انہوں نے انتخابات میں حصہ نہیں لیا تھا۔

اس موقع پر سفیر پاکستان اور پاکستان کے سفارتکاروں  نے بھی برہان قایا ترک کو الیکشن لڑنے اور ان انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے  نیک تمناوں  کا اظہار کیا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں