بیوٹی استنبول نمائش سےپاکستانی کاسمٹکس کوترکیہ سمیت عالمی منڈیوں میں متعارف کروایاجارہا: قونصل جنرل

بیوٹی    استنبول  کی افتتاحی تقریب سے  خطاب کرتے ہوئے  استنبول میں پاکستان کے قونصل جنرل نعمان اسلم نے دونوں برادر ممالک کے تمام ہی شعبوں میں   ایک دوسرے سے تعاون کرنے  اور ان تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا

1892873
بیوٹی استنبول نمائش سےپاکستانی کاسمٹکس کوترکیہ سمیت عالمی منڈیوں میں متعارف کروایاجارہا: قونصل جنرل

ترکیہ کے سیاحتی، تاریخی  اور ثقافتی  شہر استنبول میں " بیوٹی استنبول "  نمائش کا تیسرا ایڈیشن جاری ہے۔

اس تقریب میں بڑی تعداد میں  ممتاز  ترک شہریوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی  اعلیٰ شخصیات  نے بھی شرکت کی۔

بیوٹی    استنبول  کی افتتاحی تقریب سے  خطاب کرتے ہوئے  استنبول میں پاکستان کے قونصل جنرل نعمان اسلم نے دونوں برادر ممالک کے تمام ہی شعبوں میں   ایک دوسرے سے تعاون کرنے  اور ان تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں ترک   سرمایہ کاروں کو پاکستان میں بڑی پیمانے پر سرمایہ کاری  کے  موقع موجود ہونے کی جانب توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ اس  سے دونوں ممالک کے عوام کو مزید  ایک دوسرے کے قریب لانے کا موقع میسر آئے  گا۔

استنبول  میں پاکستان  کے قونصل جنرل نعمان اسلم نے ترک حکومت اور منتظمین کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے عالمی منڈی کو ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرنے اور تجارتی مواقع تلاش کرنے کا یہ موقع فراہم کیا۔ اس بار ایونٹ میں 15 پاکستانی کمپنیوں نے شرکت کی۔ کاسمیٹک چین اسٹورز، بیوٹی انسٹرومنٹس، اور قدرتی/نامیاتی مصنوعات پاکستانی اسٹینڈ کی نمایاں خصوصیات ہیں۔

نمائش میں شریک افراد  پاکستانی کمپنیوں کی پروڈکس میں بڑی گہری دلچسپی لے رہے ہیں ۔

 

 



متعللقہ خبریں