انقرہ میں پاکستان کلچرل ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستان کمیونٹی کے اعزاز  میں افطار ڈنر

پاکستان کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر براہان قایا ترک   نے ماضی کی روایات  پر عمل درآمد کرتے ہوئے انقرہ میں مقیم  پاکستانی  باشندوں  کےاعزاز میں  افطار ڈنر کا اہتمام کیا

1819397
انقرہ میں پاکستان کلچرل ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستان کمیونٹی کے اعزاز  میں افطار ڈنر

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں پاکستان کلچرل ایسوسی ایشن کی جانب سے  پاکستان کمیونٹی کے اعزاز  میں افطار ڈنر کا اہتمام۔

  پاکستان کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر براہان قایا ترک   نے ماضی کی روایات  پر عمل درآمد کرتے ہوئے   انقرہ میں مقیم  پاکستانی  باشندوں  کےاعزاز میں  افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔

اس افطار  ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے    پاکستان کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایا ترک   نے ترکی میں زیر تعلیم پاکستان طلبا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ  یہ طلبا ترکی میں پاکستان کا نام رو شن  کررہے ہیں  اور دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب  لانے میں پل کا کردار ادا کررہے ہیں تاہم انہوں نے سوشل میڈیا میں چند ایک نا عاقبت اندیش  پاکستانی باشندوں کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ترکی میں  یہ چند ایک عناصر ترکی میں پاکستانی باشندوں کو  جو عزت، قدرو منزلت  اور وقار حاصل ہے    ان کو نقصان پہنچا رہے ہیں اس لیے اس قسم  کے لوگوں کی نشاندہی کرتے ہوئے پاکستان کے وقار، عزت و  احترام کو ترکوں کے دلوں میں ہمیشہ ہی کی طرح نقش رہنے دیا جائے۔ انہوں نے افطار ڈنر  میں شرکت کرنے  پر پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا ۔

اس موقع پر  سفیر پاکستان  جناب محمد سائرس سجاد قاضی   نے خطاب کرتے ہوئے    پاکستان کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایا ترک    اور  ایسوی ایشن    ایگزیکٹو  کمٹی کے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ   اس قسم کے تقریب سے  دونوں ممالک کے باشندوں کو ایک دوسرے کے قریب  لانے میں مدد ملتی ہے ۔  انہوں نے امید ظاہر کی کہ  آئندہ بھی دونوں ممالک کے باشندوں کو ایک دوسرے  کے قریب لانے کے لیے اس قسم کی تقریبات کا اہتمام کیا جا رہے گا۔

اس تقریب میں سفیر پاکستان  جناب محمد سائرس  سجاد قاضی کے علاوہ سفارتخانہ پاکستان کے تمام سفارتکاروں ،  سٹاف اور ان کے اہلِ خانہ کے علاوہ   بڑی  تعداد میں پاکستانی طلبا   اور  ممتاز ترک شخصیات نے شرکت کی۔

یاد رہے  انقرہ میں  ہر سال ماہ رمضان میں  پاکستانی کمیونٹی کے لیے  پاکستان کلچرل ایسوسی ایشن کی جانب سے افطار ڈنر  ایک روایت کی حیثیت  اختیار  کرچکا ہے لیکن گزشتہ دو سالوں سے کورنا  وائرس کی وجہ سے  اس  روایت  پر عمل درآمد  نہیں کیا جا رہا  تھا  لیکن  تر کی میں اب  کرونا وائرس پر پابندیوں کے  مکمل خاتمے کے بعد    پاکستان کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایا ترک   نے اس روایت پر اس سال سے پھر  سے عمل درآمد شروع کردیا ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں