ترکیہ اور توانائی 10

ترکیہ جیو تھرمل توانائی کی دولت سے بھی مالا مال ہے کا بجلی کی مانگ میں کردار

2111111
ترکیہ اور توانائی 10

جیوتھرمل توانائی، توانائی کی ایک قسم ہے جو زمین کی قریبی تہوں میں میگما، پانی، بھاپ اور گرم چٹانوں سے حاصل کی جاتی ہے اور اس وقت تک استعمال کی جا سکتی ہے جب تک دنیاقائم  ہے...

جیوتھرمل توانائی کے ذرائع موسمی حالات سے قطع نظر، دن کے 24 گھنٹے، ہفتے کے 7 دن بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

جیوتھرمل فیلڈز  میں کھودے گئے  کنوؤں سے بھاپ اور پانی  کی شکل میں علیحدہ کرنے  کے بعد بجلی ٹربائنوں اور جنریٹرز کے ذریعے پیدا کی جاتی ہے۔

جیوتھرمل توانائی عالمی سطح پر بہت مقبول ہو چکی ہے کیونکہ یہ پائیدار، قابل اعتماد اور ماحول دوست ہے۔

2023 میں ترکیہ میں کوئلے سے 36.3 فیصد، قدرتی گیس سے 21.4 فیصد، ہائیڈرولک انرجی سے 19.6 فیصد، پن   توانائی سے  10.4 فیصد، شمسی توانائی سے 5.7 فیصد، جیو تھرمل ذرائع سے 3٫4 فیصد  اور 3٫2 فیصد دیگر ذرائع سے حاصل کیا گیا۔

اپنے ارضیاتی اور جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے ترکیہ ایک فعال ٹیکٹونک بیلٹ پر واقع ہے، اس طرح یہ جیوتھرمل وسائل کے لحاظ سے دنیا کے ممالک میں کثرت کا حامل  ہے۔ ملک کے کئی حصوں میں تقریباً ایک ہزار جیوتھرمل وسائل موجود ہیں۔

ترکیہ اس وقت جیوتھرمل صلاحیت کے لحاظ سے یورپ کا پہلا اور نصب شدہ صلاحیت کے لحاظ سے دنیا کا چوتھا ملک ہے۔

جیوتھرمل توانائی سے بجلی کی پیداوار میں سرفہرست پانچ ممالک ہیں؛ یہ امریکہ، انڈونیشیا، فلپائن، ترکیہ  اور نیوزی لینڈ ہیں۔

تاہم، ترکیہ  کا ہدف 2030 میں  اس پیداوار کو چار گنا بڑھا کر ، اپنی توانائی کی ضروریات کا تقریباً 10 فیصد جیوتھرمل وسائل سے حاصل کر کے اس زمرے میں  عالمی سطح پر اول نمبر پر آنا ہے۔

ترکیہ کی جیوتھرمل استعداد کی سطح  بھی کافی زیادہ تصور کی جاتی  ہے۔

ممکنہ علاقوں کا 78 فیصد مغربی اناطولیہ میں، 9 فیصد وسطی اناطولیہ میں، 7 فیصد مارمارا ریجن میں، 5 فیصد مشرقی اناطولیہ میں اور 1 فیصد دیگر علاقوں میں ہے۔

90% جیوتھرمل وسائل کی  کم اور درمیانے درجہ حرارت میں درجہ بندی کیا گئی  ہے۔ لہذا اس بنا انہیں  حرارتی، تھرمل سیاحت اور صنعتی عمل درآمد  کے لئے بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

اس کا 10 فیصد برقی توانائی کی پیداوار میں استعمال ہوتا ہے۔

ترکیہ میں جیوتھرمل توانائی سے بجلی کی پہلی پیداوار 1975 میں قزل درے  پلانٹ سے شروع ہوئی جس کی گنجائش  0.5 میگا واٹ تھی۔

جیوتھرمل توانائی کی تلاش کی کوششیں، جو 1990 سے 2004 تک لاگو کی گئی پالیسیوں کی وجہ سے رک گئی تھیں، 2005 سے وسیع پیمانے  کی  سرگرمیوں کے ساتھ تیز ہو گئیں ۔ ڈرلنگ جیوتھرمل توانائی کی تلاش 2,000 میٹر سے 28,000 میٹر  گہرائی تک کر دی گئی۔

جیوتھرمل توانائی کی تلاش کے لیے معدنیات  تحقیقاتی و تلاش  ادارے  کے لیے  مختص کیے گئے فنڈز اور جیوتھرمل توانائی کی تلاش کے لیے ایم ٹی اے ڈائریکٹریٹ  جنرل  کو فراہم کیے گئے فنڈز میں 10 گنا اضافہ کیا گیا۔

2023 کے آغاز میں وسائل  کے تنوع کے ساتھ، بجلی کی پیداوار بڑھ کر 1,686 میگاواٹ ہو گئی۔

مزید برآں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ رہائش گاہوں کو جیوتھرمل توانائی سے حرارت فراہم کی جاتی ہے۔

ترکیہ کی جیوتھرمل حرارت کی ممکنہ صلاحیت کا تخمینہ 4500 میگا واٹ  تک ہے۔

 



متعللقہ خبریں