ترکیہ اور توانائی 04

توانائی کے میدان میں مرکزی ملک: ترکیہ

2091935
ترکیہ اور توانائی 04

ترکیہ اور توانائی  سلسلے   میں آج کا موضوع  ترکیہ کے قدرتی گیس کا مرکز بننے   کی راہ میں  اٹھائے گئے اقدامات ہے۔ ۔۔

 ترکیہ، جو توانائی میں مرکزی ملک بننے کی تیاری میں  ہے، بین الاقوامی قدرتی گیس پائپ لائن منصوبوں کے ذریعے روس، آذربائیجان اور ایران سے قدرتی گیس  حاصل  کرتا ہے۔

ترکیہ بین الاقوامی قدرتی گیس کے منصوبوں کی بدولت  خطے میں توانائی کی فراہمی کے تحفظ میں اپنا حصہ ڈال رہا  ہے،  تو یہ  قدرتی گیس کی تجارت  سر انجام پانے اور  اس کی قیمت کا تعین کرنے کے امور پر سرعت سے عمل پیرا  ہے۔

روس کی جانب سے اپنی قدرتی گیس کو غیر ملکی منڈیوں  کوبرآمد کرسکنے کے لیے ترکیہ میں قدرتی  گیس مرکز  قائم کرنے کی پیشکش کرنے کے بعد سے مذکورہ  کام کے حوالے سے کسی روڈ میپ کی تیاری پر کام  جاری ہے۔

تھریس کے علاقے میں قدرتی گیس کے مرکز کے قیام کی منصوبہ بندی کے ساتھ، ترکیہ یورپ کا سب سے بڑا گیس  کی ترسیل کرنے والا اور پیداواری ممالک کی توانائی کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے ایک مرکزی ملک بننے کی تیاری  میں مصروف  ہے۔

تھریس میں اس مرکز کے لیے  مقام کے تعین کی کارروائیاں  مکمل ہو گئی ہیں  اور  اس مرکز کا قیام  رواں  سال کے اندر عمل میں لانے کا ہدف مقرر کیا گیا  ہے۔

ماسکو اور انقرہ کے درمیان وفود   کی آمدورفت کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے تو  اس  منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لیے کام جاری ہے۔

اسوقت ترکیہ کے پاس ُکل 7 بین الاقوامی قدرتی گیس پائپ لائنیں، 4 ایل این جی کی تنصیاب اور 2  زیر زمین قدرتی گیس ذخیرہ کرنے کے انفرا  سڑکچر موجود ہیں۔

بین الاقوامی منصوبوں میں سے ایک ٹرکش اسٹریم ، روس کے اناپا شہر سے کرک لیر ایلی   تک  بچھائی گئی  930 کلومیٹر طویل دو سمندری لائنوں پرمشتمل ہے۔ ان میں سے ایک  پائپ لائن ترکیہ کے قومی    مرکز سے منسلک  ہے تو دوسری  ترکیہ  سے ٹرانزٹ طورپر گزرنے والی گیس کو  خطہ یورپ تک پہنچاتی ہے۔ ہر لائن کی سالانہ ترسیلی  گنجائش  15.75 بلین کیوبک میٹر قدرتی گیس ہے۔

بلیو اسٹریم نیچرل گیس لائن، جو بحیرہ اسود کے ذریعے روس سے ترکیہ  پہنچتی ہے، سالانہ 16 بلین کیوبک میٹر گیس فراہم کرتی ہے۔

آذربائیجانی قدرتی گیس کو ترکیہ اور  ترکیہ کے راستے یورپ تک پہنچانے والی  ٹرانس اناطولیہ قدرتی گیس پائپ لائن   اسوقت سالانہ 6 بلین کیوبک میٹر  گیس ترکیہ کے لیے اور 10 بلین کیوبک میٹر گیس  یورپ کو پہنچاتی ہے۔

ٹرانس اناطولیہ قدرتی گیس پائپ لائن  کی استعداد کو32  بلین کیوبک میٹر تک بڑھانے کے لیے   کام جاری ہے۔

ٹرانس اناطولیہ قدرتی گیس پائپ لائن  کو   یونان کی سرحد پر یورپی ممالک کو گیس کی ترسیل کرنے والی ٹرانس ایڈریاٹیک  پائپ لائن سے منسلک کیا جا رہا ہے۔

ترکیہ آذربائیجان سے باکو-تبلیسی-ارض روم قدرتی گیس پائپ لائن کے ذریعے بھی گیس  حاصل کرنے  کا اہل  ہے۔

مشرقی اناطولیہ قدرتی گیس کی مرکزی ترسیل  لائن ایران سے سالانہ 10 بلین کیوبک میٹر قدرتی گیس ترکیہ کی منڈی تک پہنچاتی ہے۔

ترکیہ ،  آئندہ کے دور میں   منڈیوں   کو پیش کرنے کا قوی احتمال ہونے والی مشرقی بحیرہ روم، ترکمان اور عراقی گیس کی یورپی  مارکیٹ تک  ترسیل کے اعتبار سے بھی انتہائی کلیدی  اہمیت کا حامل ہے۔

ترکیہ وسطی ایشیائی ترک جمہورتوں  کے ساتھ معاہدے قائم کر کے قدرتی گیس کے تنوع کو بھی بڑھانا چاہتا ہے۔ اس تناظر میں  زنگیزور کوریڈور کے افتتاح کے ساتھ، اس کا مقصد ترکمانستان کی قدرتی گیس کو بحیرہ کیسپین کے راستے ترکیہ تک پہنچانا ہے۔اس  لائن کو ترکیہ  کے قومی نظام سے جوڑنے کے ساتھ، یورپ کی توانائی کی ضرورت کے تحفظ میں ترکیہ کے پہلے سے ہی اہم کردار کو مزید  بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ترکیہ ایل این جی کے بنیادی ڈھانچے میں ایک فائدہ مند پوزیشن میں ہے، جس کی اہمیت توانائی کی فراہمی کے تحفظ اور وسائل کے تنوع کو یقینی بنانے کے حوالے سے پوری دنیا میں درپیش توانائی کے بحران میں زیادہ واضح طور پر سمجھی  جانے لگی  ہے۔

ترکیہ کی پہلی FSRU تنصیب  کی خصوصیات کے حامل  اور ازمیر میں ایتکی پورٹ مینجمنٹ کے ذریعے چلائے جانے والے  نیٹ ورک کی یومیہ   استعداد  20 ملین کیوبک میٹر گیس  ہے۔

ترکیہ کے  حالیہ   اہم منصوبوں میں  سے ایک دور ت یول  کا FSRU  ٹرمینل اور  ایرطغرل   غازی بحری جہاز  دنیا میں  چالیس کے قریب ہونے والے FSRU  کی تازہ   مثالوں میں  سے ایک ہے۔

سالانہ تقریباً 2.5 بلین کیوبک میٹر ایندھن کو گیس کی حالت میں بدل سکنے والا ایرطغرل غازی  بحری جہاز 170 ہزار مکعب میٹر ایل این جی ذخیرہ کر سکتا ہے۔ قدرتی گیس کی مائع حالت ہونے والی  ایل این  جی کو تقریباً  600  گنا   کمپریس کرتے   ہوئے  مائع  حالت   میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔

ایرطغرل غازی کی ذخیرہ اندوزی کر سکنے کی  گنجائش تقریباً 110 ملین مکعب میٹر مائع قدرتی گیس  ہے  اور بحری جہاز کی گیس کو مائع حالت میں  بدلنے کی یومیہ استعداد 28 ملین کیوبک میٹر ہے۔

ازمیر کا ایگے  گیس ٹرمینل بھی 170 ملین کیوبک میٹر گیس ذخیرہ کرنے کی گنجائش اور 40 ملین کیوبک میٹر یومیہ ترسیل کی گنجائش کے ساتھ ترکیہ کے LNG انفراسٹرکچر میں خدمات فراہم کرتا ہے۔

بوتاش  فرم کے ما تحت  مرمرا   ایل این جی ٹرمینل یومیہ 37 ملین کیوبک  میڑ  گیس کو مائع حالت میں بدلنے  کی استعداد اور  85 ہزار کیوبک میٹر    مائع گیس ذخیرہ  کرنے کی  گنجائش کے حامل تین   ٹینکروں کی ندولت  توانائی   کی مانگ  کی سلامتی  میں اہم کردار  ادا کر رہا ہے۔

سال 2022 کے آخیر میں  قائم کی جانے والی FSRU   فیکڑی  بھی مرمرا  علاقے کی   توانائی کی مانگ میں  اہم   حصہ ڈال رہی    ہے۔



متعللقہ خبریں