چشمہ شفاء۔69

آج ہم آپ کے ساتھ جس موضوع پر بات کریں گے وہ ہے " پھیپھڑوں کے لئے مفید غذائیں"

2080471
چشمہ شفاء۔69

ڈاکٹر مہمت اُچار کے طبّی مشوروں پر مشتمل پروگرام چشمہ شفاء کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔

آج ہم آپ کے ساتھ جس موضوع پر بات کریں گے وہ ہے " پھیپھڑوں کے لئے مفید غذائیں"۔

 

1۔ سیب

اینٹی آکسیڈنٹ کی وافر مقدار کی وجہ سے سیب ایک ایسا پھل ہے جو پھیپھڑوں کو صحت مند رکھتا ہے۔ تحقیقات نے ثابت کیا ہے کہ ہفتے میں 5 یا اس سے زیادہ سیب کھانے والے افراد کے پھیپھڑے زیادہ اچھا کام کرتے ہیں۔

 

2۔ کیلا

پوٹاشیئم کی وافر   مقدار کی وجہ سے کیلا بھی پھیپھڑوں کے لئے نہایت مفید پھل ہے۔

 

3۔ بلیو بیری

یہ پھل پھیپھڑوں کو خارجی نقصان سے بچانے والے مادوں کا حامل ہونے کی وجہ سے پھیپھڑوں کی صحت کو بحال رکھتا ہے۔

 

4۔اسٹرابیری اور رس بیری

یہ دونوں پھل  اپنے اندر موجود وٹامن سی کی وجہ سے پھیپھڑوں کے لئے مفید پھلوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

 

5۔ سُرخ بند گوبھی

سُرخ بند گوبھی اپنے اندر موجود موئثر مادوں  اور پوسے کی وافر مقدار کی وجہ سے نہ صرف پھیپھڑوں کے افعال کو بہتر بناتی ہے بلکہ عمومی صحت کے لئے بھی مفید سبزی ہے۔

 

6۔ ٹماٹر

ٹماٹر میں موجود لیکوپین مادّہ پھیپھڑوں کے صحت کے لئے دوست مادّہ سمجھا جاتا ہے۔ ٹماٹر کا استعمال پھیپڑوں کے افعال میں کوتاہی کا سدّباب کرتا اور ان میں بہتری لاتا ہے۔

 

7۔ سُرخ مرچ

وٹامن سی کے اعتبار سے سُرخ مرچ پہلے نمبر کی سبزی ہے۔ خاص طور پر سگریٹ نوشی کرنے والوں کو اس کا استعمال ضرور کرنا چاہیے۔

 

8۔ ادرک اور ہلدی

اینٹی آکسیڈنٹ اور سوزش ختم کرنے والے مادوں سے مالا مال ہونے کی وجہ سے ادرک اور ہلدی  پھیپھڑوں کی دوست غذاوں میں شمار ہوتی ہیں۔

 

9۔  چقندر

چقندر اپنے اندر موجود  نائٹریٹ کی وافر مقدار کی بدولت خون کی شریانوں کو کھُلا کر کے آکسیجن کے انجذاب کو سہل بناتا ہے۔

 

10۔لہسن

عوام الناس میں لہسن کو جراثیم کُش غذا کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ لہسن میں موجود الیسن مادّہ پھیپھڑوں کی صحت کی حفاظت کرتا ہے۔

 

11۔ دہی

کیلشیئم، پوٹاشیئم، فوسفورس اور سلینیئم سے مالا مال غذا ہے۔ دہی کا باقاعدہ استعمال پھیپھڑوں کی صحت  کے لئے مفید سمجھا جاتا ہے۔

 

12۔ زیتون کا تیل

اینٹی آکسیڈنٹ بھی ہے اور سوزش کے خاتمے میں بھی معاونت کرتا ہے۔ اپنے اندر موجود وٹامن ای کی وجہ سے پھیپھڑوں کے امراض  کی شدت میں کمی لاتا   اور پھیپھڑوں کی عمومی صحت کی حفاظت کرتا ہے۔

 

13۔ حلوہ کدو

ایلفا اور بیٹا کیروٹین کی بدولت حلوہ کدو پھیپھڑوں کی دوست غذاوں میں شمار ہوتا ہے۔

 

14۔ قہوہ

دن میں ایک فنجان کافی  پھیپھڑوں  کو فعال رکھتی ہے۔ اس کے اندر موجود کیفین اور اینٹی آکسیڈنٹ پھیپھڑوں کا تحفظ کرتی ہے۔

 

15۔ سبز چائے

کیٹشین کی حامل سبز چائے کا باقاعدہ استعمال پھیپھڑوں کے اعصاب میں سختی کا سدّباب کرتا ہے۔

 

پھیپھڑوں کے لئے نقصان دہ مادے کیا ہیں؟

  • سگریٹ اور تمباکو

یہ تصدیق شدہ حقیقت ہے کہ سگریٹ نوشی پھیپھڑوں کے لئے نقصان دہ عادت ہے۔ طویل عرصے تک سگریٹ نوشی منہ، حلق اور پھیپھڑوں کے موذی امراض کا سبب بن جاتی ہے۔

 

  • بلیچ اور اس سے مشابہہ ڈیٹرجن

روز مرّہ صفائی میں بلیچ کا استعمال اور خاص طور پر اسے تیزاب میں ملا کر استعمال کرنا پھیپھڑوں کو شدید نقصان پہنچاتا ہے۔ نہایت طاقتور بلیچنگ محلول کا استعمال دمے کے دوروں کے لئے زمین ہموار کرتا ہے۔ گھر میں فرش اور اشیاء کی صفائی کے لئے مختلف ڈیٹرجنوں یا صفائی کی مختلف مصنوعات کو ایک دوسرے کے ساتھ نہیں ملانا چاہیے اور ممکن ہو تو ان ڈٹرجنوں کے استعمال کے وقت منہ پر ماسک پہن لینا چاہیے۔ اس طرح  تیزاب اور دیگر خطرناک مادوں پر مشتمل ڈیٹرجنوں کے فیوم جگر میں پہنچ کر نقصان نہیں پہنچا سکیں گے۔

 

  • ایسبیسٹوس کو ماضی کی طرح روز مرّہ زندگی میں بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔ حالِ حاضر میں بعض بحری جہازوں اور عمارتوں میں موجود ایسبیسٹوس  پھیپڑوں کے خطرناک ترین دشمنوں میں سرفہرست معدنی  مادّہ ہے۔

 

پھیپھڑوں کی صحت کو بہتر بنانے والا طرزِ حیات اور عادات کیا ہیں؟

  • پھیپھڑوں  کے حوالے سے مفید غذاوں کو اپنے غذائی پروگرام میں شامل کریں۔
  • باقاعدگی سے ورزش کریں۔
  • بہترین گہری اور پُر سکون نیند لیں۔
  • بند اور گھٹن زدہ  ماحول میں زیادہ دیر تک رہنے سے پرہیز کریں۔
  • سانس لینے میں دشواری پیدا کرنے والے اور مضرِ صحت مادوں والے ماحول میں ماسک کا استعمال کریں۔
  • ذہنی دباو سے بچیں۔ شدید ذہنی دباو دل اور پھیپھڑوں کی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔


متعللقہ خبریں