چشمہ شفاء۔67

آج ہم آپ کے ساتھ جس موضوع پر بات کریں گے وہ ہے " فیرنجائٹس اور اس کا قدرتی علاج"

2077536
چشمہ شفاء۔67

ڈاکٹر مہمت اُچار کے طبّی مشوروں پر مبنی پروگرام چشمہ شفاء کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔

آج ہم آپ کے ساتھ جس موضوع پر بات کریں گے وہ ہے " فیرنجائٹس اور اس کا قدرتی علاج"۔

 

فیرنجائٹس کیا ہے؟

حلق میں منہ اور ناک کے ملاپ کے اور نگلنے کے لئے استعمال کئے جانے والے حصّے میں التہاب کو فیرنجائٹس کہا جاتا ہے۔ اسے حلق کی سوزش بھی کہا جاتا ہے اور یہ سوزش حلق میں خراش اور نگلنے میں دقّت کا سبب بنتی ہے۔

 

فیرنجائٹس کا سدّباب کیسے کیا جا سکتا ہے؟

  • ہاتھوں کو اچھی طرح اور منّظم شکل میں دھویا جائے۔
  • کھانستے یا چھینکیں مارتے وقت منہ اور ناک کو ڈھانپ لیا جائے۔
  • بیکٹیریل یا متعدی انفیکشن کے شکار افراد سے دُور رہا جائے۔
  • سگریٹ نوشی سے پرہیز کیا جائے اور سگریٹ کے دھوئیں سے دُور رہا جائے۔
  • گرد  و غبار والی اور آلودہ ہوا سے بچا جائے۔
  • شدید گرم یا  شدید ٹھنڈی خوراک  استعمال کرنے سے پرہیز کیا جائے۔
  • کام کی جگہوں اور  گھروں کو ہر ممکنہ حد تک  ہوادار رکھا جائے۔
  • خراش کا سبب بن سکنے والے کیمیائی مادّوں کے ساتھ لمس سے پرہیز کیا جائے۔

 

فیرنجائٹس کے دوران کیا مفید ہو سکتا ہے؟

دن بھر میں وافر مقدار میں پانی کا استعمال، نیم گرم پانی کے ساتھ غرارے کرنا اور مرغی کی یخنی کا  سوپ فیرنجائٹس سے آرام کے لئے مفید  ثابت ہو سکتا ہے۔

  • ڈیزی، پودینہ، گلہڑ، ایکینیزیا، ساج، لنڈن اور ملیٹھی جیسی جڑی بوٹیوں کی چائے پئیں۔
  • حلق کو خشکی سے بچانے کے لئے پانی کا وافر استعمال کریں۔
  • نیم گرم اور نمکین پانی سے غرارے کریں۔
  • شہد کا استعمال کریں یہ حلق کو تر رکھے گا اور گلے کی خراش کو ختم کرنے میں مدد دے گا۔
  • رات کے وقت حلق کو تر رکھنے کے لئے وقفے وقفے سے نیم گرم پانی پئیں۔
  • مرغی کی یخنی کا سوپ کا استعمال اور
  • استراحت   بیماری میں آرام دے گی۔

 

فیرنجائٹس کا قدرتی علاج کیسے کیا جائے؟

ساج کی چائے کے غرارے

ایک گلاس گرم پانی میں 4 سے 5 گرام ساج کی چائے کے پتّے ڈالیں اور ہلکی آنچ پر 10 منٹ تک اُبالیں۔  چائے تیار ہونے پر چولہے سے اُتاریں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔ نیم گرم  حالت میں آنے پر اس چائے سے غرارے کریں۔ اس عمل کو دن میں 2 یا 3 مرتبہ دوہرائیں۔

 

کچے لہسن کا استعمال

حلق کی خراش اور سوجن سے نجات کا موئثر ترین طریقہ کچے لہسن کو چبانا یا پھر ایک تُرئی منہ میں رکھ کر 15 منٹ تک اسے چوسنا ہے۔ لہسن کو کدو کش کر کے اس کے اوپر شہد یا زیتون کا تیل ٹپکا کر  بھی نگلا جا سکتا ہے۔

لہسن کے استعمال کا ایک اور طریقہ یہ ہے کہ ایک میٹھے کا چمچ کدو کش کیا ہوا لہسن لیں اس میں نصف چائے کا چمچ دار چینی پاوڈر اور ایک کھانے کا چمچ لیموں کا رس ملا کر  2 منٹ تک اُبالیں۔ چائے کو چھان کر استعمال کریں ۔ یہ عمل دن میں 2 دفعہ دوہرایا جا سکتا ہے۔

 

پودینہ

پودینے  کے پتّے چبائیں یا پھر تازہ پودینے کی چائے استعمال کریں۔ یہ حلق کی سوزش کو ختم کرنے میں مدد دے گا۔

 

سیب کا سرکہ

ایک کھانے کا چمچ سیب کا آرگانک سرکہ لیں اور اسے ایک گلاس نیم گرم پانی میں ملا کر استعمال کریں۔ سرکے والے پانی میں ایک چمچ شہد بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ یہ پانی دن میں ایک یا 2 دفعہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 

ادرک

ایک چائے کا چمچ کدوکش کیا ہوا ادرک  لیں اور ایک  گلاس پانی میں مِلا کر تقریباً 5 منٹ تک اُبالیں ۔ بعد ازاں چھان لیں اور اس چائے میں چند قطرے لیموں  کا رس اور ایک چھوٹا چمچ شہد ملا کر استعمال کریں۔

 

ہلدی

ہلدی کا نصف چھوٹا چمچ  اور ایک کھانے کا چمچ نمک ایک گلاس پانی میں ملا  کر اُبالے یا گرم کئے بغیر اس آمیزے کے ساتھ دن میں 2 سے 3 دفعہ غرارے کریں۔ یہ عمل فیرنجائٹس سے آرام میں مدد دے گا۔

 

شہد

ایک کھانے کے چمچ شہد میں ایک کھانے کا چمچ سیب کا آرگانک سرکہ ملائیں اور اس آمیزے کو ہر 4 گھنٹے بعد استعمال کریں۔



متعللقہ خبریں