چشمہ شفاء۔62

آج ہم آپ کے ساتھ جس موضوع پر بات کریں گے وہ ہے 'بھنڈی کے بیج اور ان کے فوائد'

2060868
چشمہ شفاء۔62

ڈاکٹر مہمت اُچار کے طبّی مشوروں پر مبنی پروگرام 'چشمہ شفاء 'کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔

آج ہم آپ کے ساتھ جس موضوع پر بات کریں گے وہ ہے 'بھنڈی کے بیج اور ان کے فوائد'۔

بھنڈی کے بیج  حاصل کرنے کے لئے سبزی کے پودے پر پکنے کے بعد اس کے اندر سے نکلنے والے  سرخ یا خاکی رنگ کے بیجوں کو  سُکھا لیا جا تا ہے۔ یہ بیج اپنے اندر پوسے کی وافر مقدار رکھتے ہیں۔

 

بھنڈی کے بیجوں کے فوائد ؟

1۔قوت مدافعت کو مضبوط بناتے ہیں

بھنڈی کے بیج صحت مند شکل میں خوراک لینے میں اور  ذہنی خلیات کو زندہ رہنے اور تازگی اختیار کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ اپنے اندر موجود وٹامن بی کی بدولت بھلکڑ پن کا سدّباب کرتے ہیں اور  نظام مدافعت کو مضبوط بنا کر بیماریوں کے مقابل جسمانی دفاع میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

 

2۔ دِل کے دوست

یہ تو سب جانتے ہی ہیں کہ میگنیزیئم فشارِ خون میں کمی کر کے قلبی صحت پر اہم درجے کے مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔  بھنڈی کے بیج  بھی میگنیزیئم سے مالا مال ہونے کی وجہ سے دِل کے دورے، فالج اور شریانوں کی بیماریوں کا خطرہ کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

3۔ کولیسٹرول میں توازن

بھنڈی کے بیج کولیسٹرول کو کم کرنے والی غذاوں میں شامل ہیں۔ خوراک کو ہضم کرنے کے دوران بھنڈی کے بیجوں میں شامل گاڑھے جیل جیسے مادّے کی بدولت جسم کولیسٹرول کو جذب کرنے کی بجائے خارج کر دیتا ہے۔ اس طرح یہ بیج جسم میں کولیسٹرول کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

 

4۔آنکھوں کی صحت

بھنڈی کے بیج اپنے اندر موجود وٹامن اے اور بیٹا کیروٹین کی بدولت آنکھوں کی بیماریوں کا سدّباب کرتے اور آنکھ کے عدسے کی حفاظت کرتے ہیں۔

 

5۔گردوں کی صحت

بھنڈی، گردوں کی حفاظت کے حوالے سے ایک اہم سبزی ہے۔ خاص طور پر شوگر کے مریضوں کو لاحق گردے کی بیماریوں کے مقابل بھنڈی کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ لیکن دوسری طرف بھنڈی میں موجود اوکسالاٹ گردے میں پتھری بننے کا بھی سبب بن سکتا ہے لہٰذا اس کے استعمال میں احتیاط کو ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہیے۔

 

6۔کینسر سے بچاو

بھنڈی کے بیج کینسر کے مقابل جسمانی قوت مدافعت کو  مضبوط رکھتے اور کینسر کے خلیات  کی تشکیل کو روکنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ یہی نہیں مضرِ صحت خلیات کے جسم میں داخلے اور پھیلاو کو روکتے ہیں۔

 

7۔ذہنی دباو میں کمی

بھلکڑ پن، توجہ میں کمی ، کم خوابی اور ذہنی دباو کے شکار افراد اپنی خوراک کی فہرست میں بھنڈی کے بیجوں کو شامل کر سکتے ہیں۔

 

8۔ انتڑیوں کی صفائی اور وزن میں کمی

بھنڈی کے بیج انتڑیوں کو آسودگی پہنچا کر نظام ہضم کو تیز کرتے ہیں۔ اپنی پوسے والی ساخت کی بدولت  کھانے کے بعد سیر پن کی حس بیدار کرتے اور وزن کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ پیٹ کو بھرا رکھنے کے ساتھ ساتھ کم کیلوریز  کی وجہ سے وزن میں کمی کا عمل صحتمندانہ شکل میں آگے بڑھتا ہے۔

 

9۔ گھٹنوں اور جوڑوں کا درد

بھنڈی کے بیج اپنے اندر موجود وٹامن 'کے' کی بدولت ہڈیوں کو صحتمند اور مضبوط بناتے ہیں۔ متواتر استعمال کی صورت میں اسٹیوپوروز اور ہڈیوں کی بیماریوں کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ خاص طور پر بڑھتی عمر کی وجہ سے گھٹنوں میں پانی کی کمی کی روک تھام کے لئے بھنڈی کے بیجوں کے استعمال کا مشورہ دیا جا سکتا ہے۔ گھٹنوں کے درد میں مبتلا افراد بھنڈی کے بیجوں کو کچا، پکا کر یا پھر سفوف کی شکل میں استعمال کر سکتے ہیں۔

9 سے 10  عدد بیجوں کو پانی میں بھگونے کے بعد استعمال کیا جا سکتا ہے۔ چائے کی شکل میں استعمال کیا جا سکتا ہے اور دہی میں مِلا کر کھایا جا سکتا ہے ۔ علاوہ ازیں سفوف کی شکل میں کھانوں میں شامل کر کے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 

10۔جگر دوست

بھنڈی کے بیج جگر کی حفاظت کرتے اور اس کو بہتر شکل میں کام کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

 

11۔شوگر کا سدّباب

بھنڈی کے بیج اپنے اندر شامل اینٹی آکسیڈنٹ کی بدولت انسولین ریزسٹینس کو کم کرنے میں مدد دیتے اور خون میں شوگر کی سطح کو توازن میں رکھتے ہیں۔

 

12۔دمے کا قدرتی حل

بھنڈی کے بیجوں کا سفوف بنا کر شہد اور زیتون کا تیل شامل کریں اور معجون کی شکل میں آنے تک اسے ملائیں۔ یہ معجون دمے اور گلے کی سوجن کو دور کرنے میں مفید ثابت ہوتی ہے۔

 

بھنڈی کے بیج استعمال کرنے کا طریقہ؟

بھنڈی جب اچھی طرح پک جاتی ہے تو اس کے اندر موجود بیج الگ کر لئے جاتے ہیں۔ ان بیجوں کو پانی کے ساتھ نگل کر اور  سفوف کی شکل میں کھانوں میں مِلا کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ بھنڈی کے بیجوں کے سفوف پر ابلتا پانی انڈیل کر دم دینے کے بعد چائے کی شکل میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہی نہیں اس سفوف کو دہی اور رائتے  وغیرہ میں بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔

بھنڈی کے 9 سے 10 بیجوں کو کمرے کے درجہ حرارت کے مطابق پانی میں کچھ دیر بھگونے کے بعد اس پانی کو بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

الرجی والے افراد، پیچیدہ  بیماریوں والے مریض، ہر روز ادویات کا استعمال کرنے والے افراد اور حاملہ خواتین کو بھنڈی کے بیجوں کا استعمال کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کر لینا چاہیے۔

'کے' وٹامن خون میں لوتھڑے بننے میں مدد دیتا ہے اور بھنڈی میں بھاری مقدار میں وٹامن 'کے' پایا جاتا ہے۔ لہٰذا خون کو پتلا کرنے والی ادویات استعمال کرنے والے افراد کو اس کے استعمال میں احتیاط کرنی چاہیے اور اپنی خوراک میں بھنڈی کو شامل کرنے سے قبل ڈاکٹر سے مشورہ کر لینا چاہیے۔



متعللقہ خبریں