کیا آپ جانتے ہیں۔43

کیا آپ کو معلوم ہے کہ میٹھے شاہ بلوط  کا پھل  یعنی چیسٹ نٹ اناطولیہ کا پھل ہے؟

2002687
کیا آپ جانتے ہیں۔43

کیا آپ کو معلوم ہے کہ میٹھے شاہ بلوط  کا پھل  یعنی چیسٹ نٹ اناطولیہ کا پھل ہے؟

اناطولیہ  کی زمین چیسٹ نٹ کا وطن ہے ۔ دنیا بھر میں چیسٹ نٹ کی سولہ اقسام پائی جاتی ہیں لیکن دورِ حا ضر میں جسے یورپی چیسٹ نٹ کی صِف میں دِکھایا جاتا ہے  اس کا مادرِ وطن اناطولیہ ہے۔ یہ پھل یہیں سے پوری دنیا میں پھیلا۔ مختلف ذرائع کے مطابق دنیا میں چیسٹ نٹ کی کاشت 6 ہزار سال قبل شروع ہوئی۔ چیسٹ نٹ کلچر کے اناطولیہ سے شروع ہو کر 500قبل مسیح میں یونان اور یہاں سے اٹلی پہنچنے کے بارے میں تارِیخی شواہد موجود ہیں۔

 

تاریخ میں چیسٹ نٹ پہلی دفعہ لیدیا تہذیب  کے دور میں سامنے آیا۔ لیکن ان قدیم ادوار میں ایک طویل عرصے تک اس پھل کو لیدیا کے سیب کے نام سے پکارا جاتا رہا۔ اُس دور میں سب سے بہترین چیسٹ نٹ لیدیا تہذیب کے مرکز  اور موجودہ دور کے ضلع مانیسا کی تحصیل صالح لی میں کاشت کیا جاتا تھا۔ اس دور میں یہ نہایت قیمتی پھل شمار ہوتا تھا کیونکہ اپنے اندر موجود نشاستے کی مقدار کی وجہ سے یہ پھل گندم کی طرح نہایت مقّوی غذا تھی۔ اس خصوصیت کی وجہ سے یہ پھل خاص طور پر مغربی اناطولیہ کی قدیم یونانی کالونیوں کی اہم ترین خوراکوں میں سے ایک بن گیا۔ یونانیوں نے اس درخت کو اناطولیہ سے لے جا کر موجودہ یونان میں کاشت کرنے کی کوشش کی۔ طویل عرصے کی کوششوں کے بعدشاہ بلوط کا پیڑ تیسیلیا جزیرہ نما کے علاقے کیستانیا میں اُگنا شروع ہو گیا۔ اس طرح چیسٹ نٹ کا یورپ کا سفر شروع ہو گیا۔ یونانیوں کے بعد چیسٹ نٹ کا پیڑ رومیوں کے پاس پہنچا اور یہاں اس کا نام لیدیا کے سیب کی جگہ چیسٹ نٹ پڑ گیا۔

 

اس دور میں چیسٹ نٹ کو رومی، بازنطینی اور عثمانی محلّات میں ایک خاص مقام حاصل تھا۔ موجودہ دور میں ترک دستر خوان کے خصوصی کھانوں میں سے ایک یعنی  چسٹ نٹ کا پلاو   اس دور میں چاول کی جگہ گندم کے ساتھ بنایا جاتا تھا۔

 

چیسٹ نٹ، فندق، پستے اور اخروٹ جیسے خشک میوہ جات میں سب سے زیادہ مقّوی پھل ہے۔ دورِ حاضر میں اس کے آٹے سے بنائی جانے والی روٹی، بسکٹ اور متعدد دیگر مصنوعات گلوٹن فری غذائی مصنوعات میں سرفہرست حیثیت رکھتی ہیں۔ نشاستے، اپنے اندر موجود نمکیات، وٹامن سی، ای اور بی  کے ساتھ ساتھ فوسفورس، میگنیزیئم اور کیلشیئم جیسے نمکیات کے حوالے سے بھی یہ ایک بہترین پھل ہے۔ صرف پھل ہی نہیں اپنی مضبوط لکڑی کی وجہ سے بھی شاہ بلوط  کا  درخت دنیا کے اہم ترین درختوں میں شمار ہوتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں