کیا آپ جانتے ہیں۔ 42

کیا آپ کو معلوم ہے کہ توپ کاپی محل عجائب گھر کی چینی  کے ظروف  کی کولیکشن 16 ہزار  کے قریب ظروف پر مشتمل ہے

2001375
کیا آپ جانتے ہیں۔ 42

کیا آپ کو معلوم ہے کہ توپ کاپی محل عجائب گھر کی چینی  کے ظروف  کی کولیکشن 16 ہزار  کے قریب ظروف پر مشتمل ہے۔

توپ کاپی محل کی عالمی شہرت یافتہ اور بے نظیر کولیکشنوں میں سے ایک چینی کے ظروف کی کولیکشن ہے۔ یہ کولیکشن دس ہزار سے زائد   چینی کے ظروف  کے ساتھ چین سے باہر دنیا کی بڑی ترین کولیکشن ہے۔  برآمد کئے گئے یہ ظروف 13 ویں صدی کے اواخر سے 20 ویں صدی کے اوائل تک کے فروغ و ترقی  کے عکاس ہونے کی وجہ سے بھی ایک منفرد مقام رکھتے ہیں۔ چائنہ سیرامک کے علاوہ  عجائب کی دیگراہم  کولیکشنوں میں جاپانی  سیرامک، ، یورپی سیرامک اور یلدز سیرامک کے نام سے معروف ترک سیرامک شامل ہیں۔

توپ کاپی محل کی یورپی کوزہ گری کولیکشن میں تقریباً 5 ہزار نمونے شامل ہیں۔  یہ ظروف اور چینی کی اشیاء یورپ  کے مختلف ممالک کی ساختہ ہیں۔ 15 ویں صدی سے 20 صدی کے درمیانی عرصے پر مشتمل یہ کولیکشن  تعداد اور تنّوع ہر دو اعتبار سے نہایت قابلِ ذکر کولیکشن ہے۔ یہی نہیں یہ کولیکشن یورپ میں چینی کوزہ گری کی بہترین تقویمی تاریخ  کی بھی عکاس  ہے۔

محل کی کولیکشن میں کاہی، نیلے اور سفید، ایک رنگ والے اور رنگ برنگے چینی کے ظروف شامل ہیں۔ اسلامی ممالک میں دستر خوان کی رسوم و روایات سے ہم آہنگ بڑے  سائز اور  خوبصورت ڈیزائنوں والی رکابیاں اور تھالیاں کولیکشن کا اہم ترین حصہ ہیں۔ بادشاہ سونے اور چاندی کے ظروف کے ساتھ ساتھ  چینی  کے کاہی رنگ والے ظروف کو  بھی ترجیح دیتے تھے۔ اس یقین کی وجہ سے کہ کاہی رنگ کے چینی کے ظروف کھانے میں زہر کو ظاہر کر دیتے ہیں خاص طور   پر شاہی دستر خوان پر کاہی رنگ کے چینی کے ظروف کو جگہ دی جاتی تھی۔

نفیس اور نازک چینی کے ظروف عثمانی دستر خوان پر ہمیشہ طاقت اور ثروت کی علامت بنے رہے ۔ وقتاً فوقتاً چینی کے سادے ظروف کو قیمتی پتھروں سے بھی  آراستہ  کیا جاتا رہا۔ ٹوٹے ہوئے ظروف کو کسی قیمتی دھات کی مدد سے جوڑ کر ایک نئی شکل دی جاتی رہی۔ چینی کے برتنوں پر یہ اضافی کام عثمانی دور   میں دھاتی فنوں اور فنّ سنار کی  منتخب  ترین مثالیں ہیں۔



متعللقہ خبریں