کیا آپ جانتے ہیں۔41

کیا آپ کو معلوم ہے کہ انگور کا مادرِ وطن اناطولیہ ہے؟

1998389
کیا آپ جانتے ہیں۔41

کیا آپ کو معلوم ہے کہ انگور کا مادرِ وطن اناطولیہ ہے؟

انگور ایک ایسا پھل ہے جس کا شمار  تاریخ کے قدیم ترین پھلوں میں ہوتا  ہے۔  اور اس قدیم پھل کا مادرِ وطن اناطولیہ ہے۔ انگور کی کاشت کے لئے موزوں ترین موسمی و زمینی شرائط کے مالک اس علاقے میں تقریباً  6 ہزار سال سے انگور کی کاشت کی جا رہی ہے۔

 

اناطولیہ میں انگور کی کاشت کا زمانہ  حطیط تہذیب تک پھیلا ہوا ہے۔ انقرہ کے  اناطولیہ مدنیت لر عجائب گھر میں نمائش کے لئے رکھے گئے 3000 قبل مسیح کے اور حطیط تہذیب سے متعلق ٹھوس سونے کے بنے ہوئے جام  اور شراب کی صراحی کو اناطولیہ میں شراب نوشی کے قدیم ترین ظروف سمجھا جاتا ہے۔ اس پھل کے لئے  فارسی زبان کا لفظ 'انگور' بھی انقرہ کے قدیم ناموں میں سے ایک ہے۔ تاریخ بھر میں انقرہ اور اس کے اطراف کے علاقے  کو، اس پھل کی کاشت کے لئے موزوں ترین علاقہ ہونے کی وجہ سے، انگور کے نام سے پکارا جاتا رہا۔

 

اگرچہ ترکیہ بھر  میں انگور کی متعدد اقسام کاشت کی جاتی ہیں لیکن جس علاقے کو انگور  کا پایہ تخت کہا جا سکتا ہے وہ بحیرہ ایجیئن کے ضلع  مانیسا کی تحصیل 'الاشہر' ہے۔ الاشہر میں پیدا ہونے والا بغیر  بیج کا انگور دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے۔ اپنے، شاہی ذائقے  اور دانے  کی ساخت  کی وجہ سے اسے "سلطانیہ انگور"  کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ سلطانیہ انگور کو تازہ حالت میں بھی  اور کشمش کی صورت میں بھی یورپ سمیت 122 ممالک کو برآمد کیا جاتا ہے۔

 

اس انگور کو دماغی صحت سے نظام ہضم تک، جلد کی صحت سے کینسر تک  متعدد حوالوں سے مفید خیال کیا جاتا ہے  اور صرف تازہ حالت میں ہی نہیں خشک حالت میں بھی یہ انگور صحت کے لئے ایک دوا کی حیثیت رکھتا ہے۔ خشک سلطانیہ  انگور میں موجود بورون نمکیات دماغی افعال میں اضافہ کر کے توجہ مرکوز رکھنے کی صلاحیت کو تقویت دیتے ہیں۔ اس میں شامل  میگنیزیئم ہڈیوں  کو مضبوط بناتا ، پٹھوں کے افعال میں تیزی لاتا اور دل کی دھڑکن کو متوازن کرتا ہے۔ یہی نہیں اس انگور میں فولاد  بھی پایا جاتا ہے جو جسم میں خون بننے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ سلطانیہ انگور میں شامل پوٹاشیئم نظامِ عصبی اور افعال قلبی  کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ مختصر یہ کہ چاروں موسموں میں استعمال ہونے والے اس پھل کے فوائد  کا شمار ممکن نہیں ہے۔



متعللقہ خبریں