کیا آپ جانتے ہیں۔ 20

کیا آپ جانتے ہیں۔ 20

1763821
کیا آپ جانتے ہیں۔ 20

کیا آپ کو معلوم ہے کہ 'تل کاری ' دستکاری کا فن 3000 سالہ ماضی کا حامل ہے؟

 

 مختصر لفظوں میں 'تل کاری ' کا مفہوم چاندی کے باریک تاروں کی بُنائی سے ڈیزائن بنانا ہے۔ یہ فن مکمل طور پر دستکاری ہے اور زیادہ تر زیورات اور آرائشی اشیاء میں استعمال کیا جاتا ہے۔

 

آرکیالوجک کھدائیوں سے ملنے والے شواہد کے مطابق تل کاری دستکاری، 3000 قبل مسیح سے میزوپوٹیمیا میں اور 2500 قبل مسیح سے اناطولیہ میں رائج رہی ہے۔ دعوے کے مطابق  12 ویں صدی میں موصل   اس دستکاری کا اصل مرکز رہا۔ موصل سے یہ فن شام اور وہاں سے اناطولیہ پہنچا۔ تل کاری دستکاری 15 ویں صدی سے ترکوں  میں مرّوج  ہے ۔ ترکوں کے پاس آنے کے بعد اس فن نے خاص طور پر جنوب مشرقی اناطولیہ میں بہت فروغ پایا۔

 

موجودہ دور میں تل کاری  دستکاری کی خوبصورت ترین مثالیں ضلع ماردین کی تحصیل مدیات میں دیکھنے کو ملتی ہیں۔ علاوہ ازیں انقرہ کی تحصیل بے پازار اور ضلع ترابزون  بھی اسے مقامات ہیں کہ جہاں یہ  فن  زندہ ہے۔ سینکڑوں سالہ قدیم اس فن کو ،   ماہرینِ فن  کی تعداد میں بتدریج کمی کی وجہ سے ختم ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔



متعللقہ خبریں