چشمہ شفاء ۔ 21

آج ہم صحت کے جس مسئلے کے بارے میں آپ کے ساتھ بات کریں گے وہ ہے 'سینے کی جلن'

1763871
چشمہ شفاء ۔ 21

چشمہ شفاء ۔ 21

ڈاکٹر مہمت اُچار کے طبّی مشوروں پر مبنی پروگرام چشمہ شفاء کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔

آج ہم  صحت کے جس مسئلے کے بارے میں آپ کے ساتھ بات کریں گے وہ ہے 'سینے کی جلن'۔

معدے کے تیزابی مادے  کھانے کی نالی میں داخل ہونے سے سینے میں جلن کی شکایت محسوس ہوتی ہے اور اگر یہ صورتحال مستقل  پیش آتی رہے تو بیماری کی شکل اختیار کر جاتی ہے۔

سینے کی جلن کی علامات:

  • معدے  میں جلن اور کھٹّے پن کا احساس
  •  کھٹّے اور کڑوے پانی کا منہ میں آنا
  • ڈکاروں کی شکایت
  • معدے میں بھرے پن کا احساس
  • کھانے کا معدے سے دوبارہ منہ میں آنا
  • وزن میں کمی
  • سینے میں جلن
  • منہ سے بُو آنا
  • حلق کی سوجن
  • الرجک دمہ
  • سائینس
  • دانتوں میں کیڑا لگنا

آئیے اب دیکھتے ہیں کہ سینے کی جلن کی شکایت ہو تو کونسی  غذاوں سے پرہیز کرنا چاہیے یا پھر ان کے استعمال کو کم کر دینا چاہیے۔

  • بہت زیادہ ٹھنڈی یا بہت زیادہ گرم اشیائے خورد و نوش
  • کڑک چائے یا کافی
  • کوکا کولا یا پھر ایسڈ والے مشروبات
  • سگریٹ
  • مارجرین
  • تلی ہوئی، بھُنی ہوئی اور روغنی غذائیں  اور بیکری کی مصنوعات
  • روغنی حلوے، مٹھائیاں اور خُشک میوہ جات
  • پیاز، لہسن اور مصالحہ جات والے کھانے
  • تلے ہوئے آلو
  • خشک پھلیاں،لوبیا،  چنے، دالیں، بند گوبھی اور پھول گوبھی جیسی معدے میں گیس کی شکایت کرنے والی غذائیں
  • سٹرس فروٹ، مالٹا سنگترہ، گریپ فروٹ، لیموں، انگور، تربوز اور خربوزہ
  • چاکلیٹ
  • تُرش غذائیں
  • ٹماٹر
  • اسٹرابیری، بیر اور بیج والا سیاہ انگور

یہ اشیائے خوردنی ایسی ہیں جن کو استعمال کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے اور اگر استعمال کیا جائے تو محدود پیمانے پر استعمال کرنا چاہیے۔

آئیے اب دیکھتے ہیں کہ سینے کی جلن میں کون سی غذائیں استعمال کرنا مفید ہے۔

  • ہلکی یا پھر جڑی بوٹیوں کی چائے
  • ملائی سے پاک دہی اور لسّی
  • چاول، نوڈلز
  • پکی ہوئی سبزیاں
  • دودھ والے یا پھر پھلوں والے میٹھے
  • کوکنگ  آئل
  • ہول ویٹ روٹی
  • بروکلی
  • گاجر اور گاجر کا پانی
  • پوسے کی شرح بلند  خوراکیں
  • پنیر
  • ڈیزی کی چائے
  • تازہ پھلیاں
  • ادرک، زیرہ، خشک دھنیا اور اجوائن
  • دودھ
  • میٹھے  کے بغیر سادہ چیونگم چبانا سینے کی جلن میں مفید ثابت ہوتا ہے۔

سینے کی جلن کو کم کرنے کے لئے بعض دیگر تجاویز اس طرح ہیں:

1۔  سینے میں جلن کی شکایت ہو تو پلیٹ میں کھانے کی مقدار کو کم کریں۔ جلن میں کمی کرنے والی غذاوں  کو ترجیح دیں اور ضرورت سے زائد کھانا کھانے سے پرہیز کریں۔

2۔ کھانا کھانے سے فوراً بعد سونے سے پرہیز کریں۔ یہی نہیں بلکہ کھانے سے بعد 2 گھنٹے تک لیٹنے کی پوزیشن میں نہ آئیں کیونکہ ٹیک لگا کر یا  نیم دراز شکل میں بیٹھنے کی صورت میں معدے اور کھانے کی نالی کی  درمیانی پوزیشن خراب ہو جاتی ہے۔

3۔ عجلت میں کھانے سے پرہیز کریں۔ ہر لقمہ دیر تک اور اچھی طرح چبا کر نگلنا سینے کی جلن سے نجات کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔ اس کے علاوہ کھڑے ہو کر کھانے کی بجائے بیٹھ کر کھانے  کو ترجیح دیں۔

4۔ سوتے وقت سرہانے کی بلندی 30 سینٹی میٹر تک  ہونی چاہیے۔ رات بھر معدے کا پانی منہ میں آنے سے روکنے کے لئے سر کو معدے کی سطح سے بلند رکھنا ضروری ہے۔

5۔ وزن کو قابو میں رکھیں کیونکہ فربہ افراد  کو سینے کی جلن کی شکایت ایک تو زیادہ ہوتی ہے اور  دوسرے زیادہ شدت سے  ہوتی ہے۔ لہٰذا وزن کو قابو میں رکھنا مفید ثابت ہوتا ہے۔

6۔ زیادہ مقدار میں اور بار بار پانی پئیں۔ دن بھر گھونٹ گھونٹ پانی پینا  شکایت کی شدت میں کمی کرتا ہے۔

7۔ چہل قدمی کو معمول بنائیں خاص طور پر رات کا کھانا کھانے کے بعد 15 سے 20 منٹ تک چہل قدمی کریں۔

8۔ کھانے کا ٹائم ٹیبل موزوں شکل میں بنائیں اور کھانے کے اوقات پر خصوصی توجہ دیں۔ کھانوں میں موزوں وقفہ سینے کی جلن کو ختم کرنے میں نہایت اہمیت رکھتا ہے۔

9۔ کمر سے تنگ لباس پہننے سے پرہیز کریں۔

10۔ کھانا کھانے سے فوراً بعد جھُکنے  سے پرہیز کریں۔



متعللقہ خبریں